جے شاہ نے پہلے تو ایونٹ کے انعقاد میں جو تماشا کھڑا کیا اور برسات کے شدید موسم میں سری لنکا کو میزبانی سونپی یہ اپنی جگہ طاقت کے زور پر من مانی کی بدترین مثال ٹھہری۔
ایشیا کپ میں ان روایتی حریفوں کے درمیان دو ستمبر کو ہونے والا میچ یوں تو بے نتیجہ رہا مگر اس میں پاکستانی پیس بیٹری نے انڈین بیٹنگ کے پرخچے اڑا دیے تھے۔