The news is by your side.

دلیپ کمار: پشاور کی گلیاں‌ اداس، محّلہ خدا داد کی فضا سوگوار

پشاور کے تہذیبی، تاریخی اور ثقافتی مرکز قصّہ خوانی بازار اور اس سے ملحقہ محلّے خدا داد کی چہچہاتی اور پُر رونق فضا اداس ہے۔یہاں کے پرانے در و دیوار اور بزرگ غم کی تصویر بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ یوسف خان ہیں‌ جو ہندوستان ہجرت کے بعد دلیپ کمار کے نام سے مشہور ہوئے اور آج ان کی زندگی کا سفر تمام ہوگیا۔

قصّہ خوانی بازار کی گلیاں اور محلّہ خدا داد گو کہ دلیپ کمار کو تقسیمِ ہند سے قبل ہی الوداع کہہ چکے تھے، لیکن 1988ء میں جب وہ چند روز کے لیے مہمان بن کر آئے تو پرانی یادوں نے ان فضاؤں کو معطّر کردیا تھا۔ ان در و دیوار کو یاد تھا کہ کیسے یوسف خان اپنے کچّے اور مٹّی کے بنے ہوئے گھر میں سردی و گرمی کے لمحات گزارتے تھے۔ گھر کے کنویں سے پانی پیتے تھے۔ چھت پر دری ڈال کر سردیوں میں کشمیری چائے ملائی اور باقر خانی کے ساتھ نوش کرتے تھے خشک میوے کھاتے تھے۔ اس گھر کو اس معصوم یوسف خان کے قہقے اور شرارتیں بھی تو یاد ہیں، جب وہ دادا کی پیٹھ پر بیٹھ کر سواری کرتے دادا کی داڑھی کو پکڑتے تو ماں کا غصّہ بھی سہتے۔ پھوپھو کی ڈانٹ جب گرمیوں کی دوپہر میں سونے کے لیے کہتی تو شرارتی یوسف چپکے سے نکل کر گھر کے قریب لگے بیر کے درخت سے محلّے کے دوسرے بچّوں کے ساتھ بیر توڑ رہا ہوتا۔

اور ہاں ان گلیوں کو تو معصوم اور شرمیلے ننّھے یوسف کی ہند کو زبان میں چھوٹی چھوٹی اور میٹھی باتیں بھی تو نہیں بھولتیں جو وہ اپنے گھر والوں اور دوستوں سے کرتے۔ اور یہی محلّہ تھا جہاں ایک لڑائی نے دلیپ کمار کو نوعمری میں ٹریجڈی سین کی طرف راغب کیا جو ان کی پہچان بنا۔

یہی تو وجہ ہے کہ قصّہ خوانی بازار اور محلّہ خداد داد کو اپنے اس سپوت پر فخر ہے جس نے جب اس علاقے کو اپنے شوق کو پانے کے لیے الوداع کہا تو دلیپ کمار بن کر دنیائے فلم میں بڑا نام پیدا کیا لیکن دیکھیے کہ کبھی تکبّر کا مظاہرہ نہیں کیا اور اس کی وجہ ان کے والد کی وہ نصیحت تھی کہ جس شاخ پر پھل لگتا ہے وہ جھک جاتی ہے۔ انھوں نے ہمیشہ اس نصیحت کو یاد رکھا۔

دلپپ کمار ہمیشہ اہلِ پشاور کا فخر رہے ہیں کیوں کہ انھوں نے پشاور اور اپنی مادری زبان ہندکو سے تعلق نہ صرف بحال رکھا بلکہ جب بھی موقع ملتا اس کا کھل کر اظہار بھی کرتے۔ وہ برصغیر کے بہترین اداکاروں میں سرفہرست ہیں۔ پانچ دہائیوں تک اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے، مداحوں کو ہنسانے اور رلانے والے یوسف خان نے بالی وڈ انڈسٹری پر اپنے فن کی دھاک بٹھائی۔ بڑے بڑے اداکار اور انڈسٹری میں نووارد دلیپ کمار کے ساتھ بیٹھنا اپنے لیے باعث اعزاز سمجھتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے بھارتی فلم انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ دلیپ کمار کے پشاور میں موجود آبائی گھر کو میوزیم بنانے کا فیصلہ کیا اور اس کی تزئین و آرائش کے لیے فنڈ بھی مختص کیا گیا، صوبائی حکومت کا یہ اقدام قابلِ ستائش ہے اور دلیپ کمار خود بھی اس سے اتنے متاثر ہوئے کہ انھوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر نہ صرف خیبرپختونخوا کی حکومت کا شکریہ ادا کیا بلکہ مداحوں سے اپنے گھر کی تصاویر بھیجنے کی بھی درخواست کر ڈالی۔

80 کی دہائی میں جب دلیپ کمار اپنے آبائی گھر کا دورہ کرنے پشاور آئے تو ان کے رشتہ داروں کے مطابق انھوں نے محلّے میں داخل ہوتے ہی ڈرائیور کو گاڑی روکنے کا اشارہ کیا اور سائرہ بانو کا ہاتھ پکڑ کر پیدل اپنے گھر کی جانب نکل پڑے۔ سائرہ بانو کے استفسار پر کہ کیا وہ راستہ جانتے ہیں دلیپ کمار نے کہا کہ جن گلیوں میں میرا بچپن گزرا جتنی بھی بدل جائیں میں انھیں بھول نہیں پائوں گا، اس کے بعد وہ سیدھا اپنے گھر کی جانب چل دیے، در و دیوار کو ہاتھ لگایا تو نم آنکھوں سے احساسات چھلک پڑے۔ آبائی گھر کی سیڑھیوں کو چھوتے ہوئے داخل ہوئے تو کسی بچّے کی مانند آنکھیں چمک اٹھیں۔ آج بھارتی فلم انڈسٹری کا چمکتا ستارہ ڈوب گیا، پاک و ہند میں‌ ان کے کروڑوں مداح افسردہ ہیں۔

آج ہندوستان کے شہر ممبئی میں یوسف خان المعروف دلیپ کمار کو سپردِ خاک کردیا گیا اور اسی سوگوار فضا میں پشاور کے باسی اور پاکستان بھر میں‌ ان کے مداح امید رکھتے ہیں کہ حکومت لیجنڈری اداکار کے گھر کی خریداری کے حوالے سے تمام رکاوٹیں دور کر کے اسے ان کی نشانی اور یادگار کے طور پر محفوظ رکھے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
Please follow and like us:

Comments

comments

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

fethiye escort denizli escort denizli escort bayan diyarbakır escort diyarbakır escort bayan edirne escort edirne escort bayan erzincan escort erzincan escort bayan erzurum escort erzurum escort bayan gaziantep escort gaziantep escort bayan gümüşhane escort gümüşhane escort bayan hakkari escort hakkari escort bayan hatay escort hatay escort bayan ığdır escort ığdır escort bayan ısparta escort ısparta escort bayan istanbul escort istanbul escort bayan izmir escort izmir escort bayan karabük escort karabük escort bayan kars escort kars escort bayan kastamonu escort kastamonu escort bayan kilis escort kilis escort bayan kırıkkale escort kırıkkale escort bayan www.escortperl.com
atasehir escort sisli escort kepez escort escort bayan muratpasa escort