The news is by your side.

گرین لینڈ اہم کیوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟

گرین لینڈ جغرافیائی طور پر برِاعظم شمالی امریکہ میں واقع ہے اور ڈنمارک کے زیرِ انتظام علاقہ ہے۔ یہاں کی اکیاسی فیصد زمین مستقل برف سے ڈھکی ہوئی ہے، جس کے باعث اسے دنیا کے سرد اور سخت ترین خطوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

یہ ملک معدنی وسائل کے لحاظ سے غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔ یہاں یورینیم، سونا، تیل اور گیس کے علاوہ ریئر ارتھ منرلز کے بڑے ذخائر موجود ہیں۔ گرین لینڈ‘ نایاب دھاتوں کے ذخائر سے مالامال ہے۔ سترہ ایسی نایاب دھاتیں ہیں جو ڈرونز، الیکٹرک گاڑیوں اور جنگی طیاروں سمیت جدید ٹیکنالوجی اور دفاعی صنعت میں استعمال ہوتی ہیں۔گرین لینڈ میں گریفائٹ، لیتھیم اور تانبے کے ذخائر بھی موجود ہیں۔۔۔معدنیات کی عالمی مارکیٹ پر چین کا غلبہ ہے۔ چین پر انحصار کم کرنے کے لیے امریکا کا گرین لیند کی ضرورت ہے۔۔

صدر ٹرمپ کے مطابق گرین لینڈ امریکا کے لیے غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔۔ یہ علاقہ روس اور چین کے بحری جہازوں سے گِھرا ہوا ہے۔۔ امریکا کو اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے اس علاقے کی ضرورت ہے۔فرانس، جرمنی، اٹلی، پولینڈ، اسپین اور برطانیہ سمیت متعدد یورپی ممالک نے امریکا کے اس مؤقف کو سختی سے مسترد کیا ہے۔ ڈنمارک نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے گرین لینڈ پر قبضے کی کوشش کی تو یہ نیٹو اتحاد کے خاتمے کے مترادف ہوگا۔صدر ٹرمپ اس سے قبل اپنے پہلے مدتِ صدارت کے دوران بھی گرین لینڈ کو خریدنے کا خیال پیش کر چکے تھے۔

وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی کے بعد امریکا نے گرین لینڈ پر کنٹرول اور فوجی آپشن کے استعمال کے بیانات دے کر دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلی ہے۔