The news is by your side.
bailarinas de la hora pico Britney Shannon barely keeping whole thing in her throat Nicole Nix obtient saucissonner par un russe mec sur une table

دھواں

ایک صدی پرانے گھر کے پچھلے صحن میں

چند کرسیاں اور میزیں سجی ہوئی ہیں

شہر کے ہنگاموں سے دور
فرصت کے لمحے ایکدوسرے کے ساتھ گزارنے کے لئے
چند لوگ یہاں موجود ہیں

وہ بھی ایک میز کے پیچھے رکھی کرسی پر
سیاہ لباس پہنے براجمان ہے
منہ میں سگریٹ دبائے
دائیں ہاتھ کا حلقہ بنا کر
بائیں ہاتھ سے لائٹر کا شعلہ بھڑکاتا ہے
اور اس کا سگریٹ اس کے سیاہ ہوتے ہونٹوں کے درمیان
دھیمے سے سلگنے لگتا ہے

اس کی آنکھوں میں بھرپور
اور ہونٹوں پر مدھم سی شریر مسکراہٹ کھیل رہی ہے
اس نے سگریٹ کو دو انگلیوں کے درمیان تھاما
اور اپنے ہونٹوں سے جدا کر دیا

دھواں اس کے منہ سے نکل کر ہوا میں تحلیل ہونے لگا
میں نے اسے دیکھا
دھواں چھوڑنے میں ایک حسن ہے
دلفریبی ہے
ایک نزاکت ہے

اسے دیکھنا بھی ایک لطیف احساس ہے
آہا! کیا دلکش نظارہ ہے
میرے بس میں نہیں کہ میں
ایک صدی پرانے گھر کے پچھلے صحن میں رکھی
کرسیوں اور میزوں پر
اس دھویں کو پھیلادوں

تا کہ میں جہاں بھی نظر دوڑاؤں
مجھے اس کے منہ سے نکلتے سگریٹ کے دھویں کی دھند میں
اپنے خدوخال دکھائی دیں
اور یہ دھواں باد نسیم بن جائے
لیکن یہ میرے بس میں نہیں!!!!

Print Friendly, PDF & Email
bailarinas de la hora pico Britney Shannon barely keeping whole thing in her throat Nicole Nix obtient saucissonner par un russe mec sur une table