The news is by your side.

تنہائی

جو مجھ کو ہر پل راس آتی

کبھی جو چھوڑ کر نہیں جاتی

جو خودی سے روشناس کرتی
میری ذات کو مکمل کر دیتی

مجھے میرا ہی عکس دکھاتی
مجھ تک میری سماعت پہنچاتی

ایک نئ بصارت مجھے عطا کرتی
مجھ پر عقل و فہم کے راز کھولتی

ماضی کی یاد کا سبق دہراتی
مجھے سوچ بچار پر آمادہ کرتی

“سیدہ”! کو الف کی یاد دلاتی
یو کہوں کہ خدا سے جا ملواتی

Print Friendly, PDF & Email