The news is by your side.

ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کا امت مسلمہ کے لیےنایاب تحفہ

قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی وہ آخری اورمستند ترین کتاب ہے جسے دین کے معاملے میں انسانیت کی ہدایت کے لیے نبی کریم ﷺ پر نازل کیا گیا ہے۔اِس کتاب ہدایت سے استفادہ انسان تب ہی کرسکتا ہے جب وہ اِسے پڑھے گا، اِس کی تلاوت اور اِس کا مطالعہ کرے گا۔ مطالعہ قرآن کی فضیلت احادیث کی روشنی میں واضح ہے حضر ت عثمان بن عفان ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا: تم میں سب سے بہتر وہ شخص ہے جو قرآن سیکھے اور اسے سکھلائے۔حضرت عمربن خطابؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ قرآن مجید کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو سرفراز فرمائے گا اور اسی کی وجہ سے دوسروں کو ذلیل کردے گا۔ گویا قرآن مجیدسے لگاؤ ہی امت مسلمہ کو عروج کی بلندیوں تک پہنچا سکتا ہے۔

بدقسمتی سے آج کا مسلمان نے قرآن مجید کو محض برکات حاصل کرنے کیلئے رکھ دیا ہے جبکہ اپنی زندگی میں قرآن کی تعلیمات کو اتارنے اور اس کے سمندر میں غوطہ زن ہوکر اسے اپنانے کوکوئی تیار نہیں ہے۔ ہماری خوش قسمتی یہ ہے کہ اب یہ فریضہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست ، سینکڑوں کتابوں کے مصنف اور عالمی شہرت یافتہ شخصیت ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ادا کیا ہے ، حال ہی میں ان کی آنیوالی شاہکار تصنیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا میں زندگی کے تمام پہلوؤں سے متعلق قرآنی احکامات کو سادہ اور عام فہم زبان میں عوام الناس کیلئے تیار کیا گیا ہے۔

قرآنی انسائیکلو پیڈیا8جلدوں پر مشتمل ہے جس میں تقریباً پانچ ہزا رقرآنی موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے ۔
موضوعاتی فہرست 400صفحات پر مشتمل ہے جو کہ 8جلدوں کے مشمولات کا خلاصہ ہے۔

قرآنی انسائیکلو پیڈیا8جلدوں پر مشتمل ہے جس میں تقریباً پانچ ہزا ر قرآنی موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے ۔صرف موضوعاتی فہرست 400 صفحات پر مشتمل ہے جو کہ 8جلدوں کے مشمولات کا خلاصہ ہے۔ قرآنی موضوعات کو عصری تقاضو ں کے عین مطابق عام فہم اور سادہ الفاظ میں پیش کیا گیا ہے تاکہ قاری کو سمجھنے میں دقت نہ ہو۔ قرآن مجید میں استعمال ہونے والی اصطلاعات کیلئے تین جلدیں مختص کی گئی ہیں، عربی الفاظ کو سادہ اردو میں دیا گیا ہے تاکہ پڑھنے والے کے لیے آسانی رہے۔ ابتدائی تین جلدوں میں عقائد واحکام پر50سے زائد موضوعات شامل ہیں جس میں ایمان کے بنیادی عناصر سمیت عقائد کے حوالے سے قرآنی دلائل پیش کیے گئے ہیں۔

ارکان خمسہ ، عائلی و ازدواجی زندگی، والدین اور بچوں کے حقوق اور روزمرہ کے معمولات سے متعلق قرآنی احکامات کا احاطہ کیا گیا ہے۔جبکہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ان جلدوں میں علم کی ضرورت و اہمیت اور سائنسی حقائق ، انسانی جسم کے کیمیائی ارتقائی، حیاتیاتی ارتقائی ، رحم مادر میں بچے کی تخلیق و پرورش ، اس کے تخلیقی و تدریجی مراحل، جنس کا تعین ، حواس خمسہ ، انگلیوں کے نشانات (finger prints)کی تخلیق کی حکمت، زمین و آسمان کی تخلیق کے سائنسی پہلو، علم طبیعات، علم فلکیات،علم موسمیات، علم نباتات،علم الحیوانات اور ماحولیات جیسے متنوع موضوعات کو انسائیکلو پیڈیا کی زینت بنایا ہے،جو کہ آپ کے ہی علمی مقام کا خاصہ ہے۔

پانچویں جلد میں حکومتی وسیاسی نظام ، نظام عدل ، نظام اقتصادیات ،جہادیات ، اصول تجارت وصنعت،
نظام عدل ، جملہ امورحکومت،ٹیکسوں کا نفاذ، عوام کے حقوق، حکومت کے فرائض کو شامل کیا گیا ہے

جلد چہارم میں دور حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق، دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے امن و محبت ، عدم تشدد، غیر مسلموں کے حقوق، حسن سلوک، اخلاقیات اور تعلیمات انبیائے کرام کو شامل کیا گیا ہے، اس جلد کی اہمیت اس اعتبار سے بھی دو چند ہوتی ہے کہ اس میں بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری سے متعلق احکامات قرآنی بیان کیے گئے ہیں۔ پانچویں جلد میں حکومتی وسیاسی نظام ، نظام عدل ، نظام اقتصادیات ، جہادیات ، اصول تجارت وصنعت، نظام عدل ، جملہ امورحکومت، ٹیکسوں کا نفاذ، عوام کے حقوق، حکومت کے فرائض کو شامل کیا گیا ہے جبکہ اس جلد میں قوموں کے عروج و زوال کے اسباب بھی شامل ہیں۔

چھٹی سے آٹھویں جلد الفاظ قرآن کے جامع اشاریہ پر مشتمل ہے۔ یہ اشاریہ قاری کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے تاکہ الفاظ قرآن کے معانی سے ہر خاص و عام آشنا ہوسکے، مثال کے طور پر اگر کسی کو ایسی آیات درکار ہیں جن میں سورج ،چاند، دن، رات ، گھوڑا وغیرہ جیسے الفاظکا استعمال ہوا ہے تو اسے ایسی ساری آیات اس اشاریے میں یکجا مل جائیں گی، اشاریے کو حروف تہجی کے اعتبار سے ترتیب دیا گیا ہے ۔ قرآنی انسائیکلوپیڈیا کو بیک وقت معاشرے کے تمام طبقات کیلئے پیش کیا ہے جس میں علمائے کرام ، طلبہ و طالبات ، مدرسین، اساتذہ، سائنسدان، سیاست دان، ریاضی دان، انجینئرز، ڈاکٹرز ، صحافی ، تاجر، صنعت کار سمیت ہر فرد شامل ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمانان عرب وعجم قرآن مجید سے اپنا ٹوٹا ہوا تعلق پھر بحال کریں تاکہ قرآن مجید کے علوم سے ہر فرد کو آگاہی مل سکے تاکہ امت مسلمہ کو پھر عروج نصیب ہو۔

 

انسانی جسم کے کیمیائی ارتقائی ، حیاتیاتی ارتقائی ، رحم مادر میں بچے کی تخلیق، اس کے تخلیقی و تدریجی
مراحل، جنس کا تعین ، حواس خمسہ ، انگلیوں کے نشانات کی تخلیق کی حکمت بھی موضوعات میں شامل ہے

Print Friendly, PDF & Email
شاید آپ یہ بھی پسند کریں