The news is by your side.

بابر اعظم: ورلڈکلاس بیٹسمین اور بہترین کپتان

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اپنی شاندار بیٹنگ سے خود کو موجودہ دور کے چند ورلڈکلاس بلے بازوں میں شامل کر چکے۔بابر اعظم نے ہر کنڈیشن میں ہر حریف ٹیم کے خلاف رنز بنائے اور وائٹ بال کرکٹ میں سب سے بہترین بیٹسمین کا اعزاز حاصل کیا۔

لیکن سال 2021 میں وہ اپنی خوبصورت بلے بازی کے ساتھ کپتانی کو لیکر بھی خبروں میں رہے۔۔18 اکتوبر 2019 وہ دن جب سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹایا گیا اور بابر اعظم کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی۔ بابر اعظم کو ٹی ٹوئٹی کا کپتان مقرر کیا گیا تو شائقین سمیت سابق کرکٹرز کاماننا تھا یہ فیصلہ جلدی میں کیا گیا۔

بابر اعظم کے کاندھوں پر قیادت کا بوجھ ان کی بیٹنگ کو متاثر کرے گا ۔۔ بابر کے بطور کپتان کیریئر کا آغاز بھی شکست کے ساتھ ہوا۔آسٹریلیا کیخلاف ان کی قیادت میں ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں دو صفر کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کینگروز کے خلاف ہار کے بعد بابر اعظم نےبنگلادیش کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم کو دو صفر سے کامیابی دلائی۔۔ سال 2020 میں بابر کی قیادت میں پاکستان نے چار ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی۔۔ پاکستان دو جیتا ایک ہارا اور ایک سیریز ڈرا رہی۔۔ رواں سال بابر اعظم کی کپتانی میں ایک الگ ہی نکھار نظر آیا۔ہوم گراونڈ پر پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دی۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ

جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز میں قومی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز جیتی۔۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم نے و ہ کر دکھایا جس کا خواب ہر پاکستانی کپتان نے دیکھا۔۔ پاکستان بھارت کو پہلی بارورلڈکپ مقابلوں میں زیر کرنے میں کامیاب ہوا۔۔پاکستان نے نہ صرف بھارت کو ہرایا مسلسل پانچ مقابلے جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، آسٹریلیا کے خلاف ناک آوٹ میچ میں لڑ کر ہارے۔

ورلڈکپ کے بعد پاکستان بنگلادیش کو بھی نہ بخشا ۔۔ جن کنڈیشنز میں دنیا کی بڑی بڑی ٹیمیں ناکام ہوجاتی ہے وہاں پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز تین صفر سے جیتی۔ ٹیسٹ سیریز میں بھی وائٹ واش کیا۔۔ قومی ٹیم کی اس شاندار کارکردگی کا کریڈٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے بابر اعظم کو دے دیا۔۔ سابق کپتان اور موجودہ چیئرمین کا کہنا ہے لیڈر کے مضبوط ہونے سے ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آتی ہے۔۔ بابر اعظم کو فیصلے کرنے کی آزادی دی تو انہوں نے ثابت کیا وہ بہترین لیڈر ہیں۔۔ اب تک بابر اعظم کی قیادت میں گرین شرٹس نے 9 ون ڈے کھیلے چار جیتے چار ہارے ایک ڈرا رہا۔۔ بابر نے آٹھ ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی سات میں فتح ٹیم کو مقدر بنی ایک میں شکست ہوئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Babar Azam (@babarazam)

ٹی ٹوئنٹی میں بطور کپتان بابر کا ریکارڈ شاندار رہا۔۔ 42 مقابلوں میں کپتانی کی 26 جیتے11 میں شکست ہوئی پانچ میچ نو رزلٹ رہے۔۔رواں سال پاکستان نے 19 میچز جیت کر ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی20 میچز جیتنے کا اپنا ہی ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔۔ ریکارڈز دیکھ کر کہنا غلط نہیں کہ بابر اعظم ورلڈکلاس بیٹسمین ہی نہیں،بہترین کپتان بھی ہے۔۔

Print Friendly, PDF & Email
شاید آپ یہ بھی پسند کریں