The news is by your side.

سال دوہزار سولہ اور پاکستان اسٹاک مارکیٹ

سال دوہزار سولہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کیلئےکافی اہم رہا۔ اسٹاک مارکیٹس کا انضمام ، اسٹریٹیجک پارٹنر کی شمولیت اور انڈیکس میں چودہ ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ رواں سال پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا شمار دنیا کی پانچ بہترین اسٹاک مارکیٹ میں کیا گیا۔ دوہزار سولہ میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایشیا کی بہترین اسٹاک مارکیٹ قرار پائی۔

رواں سال کے آغاز پر ملک کی تینوں اسٹاک مارکیٹس کا انضمام مکمل ہوا جوکہ اسٹاک مارکیٹ کیلئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا۔کراچی اسٹاک مارکیٹ کی پرانی بلڈنگ پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا بورڈ بھی آویزاں کر دیا گیا ۔ اس کے بعد سے اسٹاک مارکیٹ کیلئے اسٹریٹجک پارٹنز کی تلاش شروع ہوئی ۔ کئی ممالک کے سرمایہ کاروں کے نام سامنے آئے اور آخر کار بائیس دسمبر کو چالیس فیصد حصص چینی اور مقامی مالیاتی اداروں کے کنسورشیم کو دئے گئے۔ چینی سرمایہ کاروں نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے ایک شیئر کی قیمت اٹھائس روپے لگائی۔ سال دوہزار سولہ میں بینچ مارک انڈیکس بتیس ہزار آٹھ سو سولہ پوائنٹس کی سطح سے بڑھ کر دسمبر میں سینتالیس ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر گیا۔ سال کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ بینچ مارک انڈیکس میں چھیالیس فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جون دوہزار سولہ میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو ایم ایس سی آئی ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں بھی شامل کر لیا گیا۔ جس کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے غیر ملکی فرنٹیئز مارکیٹ سرمایہ کاری میں انخلاء کا رجحان دیکھا گیا۔ مجموعی طور پر تینتیس کروڑ ڈالرز مارکیٹ سے نکال لئے۔ عوامی فروخت کےلئےرواں سال سست رہا۔اس سال صرف تین کمپنیوں کے حصص فروخت کیلئے پیش کئے گئے ۔ اسٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شرح سود میں کمی کے باعث مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے اسٹاک میں کافی سرمایہ کاری کی گئی۔ ملک میں امن وامان کی بہتر صورت حال ، آرمی چیف کی ہموار تبدیلی ، اور پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت ہونے والی سرمایہ کاری پاکستان اسٹاک مارکیٹ کیلئے مثبت ثابت ہوئی۔

یہ تو تھا پاکستان اسٹاک مارکیٹ کیلئے سال دوہزار سولہ ۔ آب آئندہ سے کیا توقعات ہیں یہ بھی جانتے ہیں ۔ اسٹریٹجک فروخت کے بعد آئندہ سال پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو اپنے بیس فیصد حصص عوامی فروخت کیلئے بھی پیش کرنے ہیں ۔ اسٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فرنٹیئر مارکیٹ سرمایہ کاروں کے انخلاء کے بعد اب ایمرجنگ مارکیٹ سرمایہ کاروں کے باکستانی اسٹاک مارکیٹ کا رخ کرنے کی قوی امید ہے۔۔ روان سال پاکستان کی چند بڑی کمپنیو ں کے انضمام اور ا یکوزیشن بھی دیکھنے میں ائے۔ ان کمپنیوں میں ڈاولیینس ، اینگرو فوڈز اور کے الیکٹریک بھی شامل ہیں۔ بیشتر مارکیٹ تجزیہ کا آئندہ سال کے اختتام تک حصص بازار کو ستاون ہزار پوائنٹس کی سطح تک جانے کی پیس گوئی کر رہے ہیں۔

سال دوہزار سولہ میں اہم معاشی پیش رفت بھی دیکھنے میں آئی ۔ ان میں پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام کامیابی سے مکمل کرنا، ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ، روپے کی قدر میں استحکام شامل شامل ہے

Print Friendly, PDF & Email
شاید آپ یہ بھی پسند کریں