The news is by your side.

اورپاکستان جیت گیا

 

پانچ مارچ 2017 وطن عزیز کی تاریخ کا وہ اہم دن جس روز اقوام عالم کی نظر میں پاکستان کا مثبت چہرہ منظرعام پر آیا۔ جو لوگ پاکستانیوں کو دہشت گرد سمجھتے تھے۔ انہوں نے اپنی اس سوچ کی یکسر نفی کی کیونکہ قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں خوشی سے دمکتے چہروں کو دیکھ کر ان کے سارے مفروضے دم تو ڑ گئے تھے. بہرحال اس کا کریڈٹ مسلم لیگ ن کو جاتا ہے۔ عین ممکن ہے کہ 2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ نون کا پا نچ مارچ کا اقدام سبقت لے جائے۔

یاد رہے کہ تین مارچ، 2009 کو پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجکر چالیس منٹ پر 12 دہشت گردوں نے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کی بس کو قذافی اسٹیڈیم کے نزدیک نشانہ بنایا تھا ۔ اس حملے میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کے چھ معمولی ارکان زخمی اور مقامی پولیس کے پانچ سپاہی شہید ہوئے تھے۔ اور اس واقعے کے بعد وطنِ عزیز پر انٹرنشنل کرکٹ کے دروازے بند ہو گے تھے۔ طویل انتظار کے بعد آج پاکستان سپر لیگ کی سیزن ٹو کی فائنل کے ذریعے پاکستان کے دروازے پر عالمی کرکٹرز کی آ مد ہوئی ہے اور یقینا یہ صورت حال ہر پاکستانی کی لئے پر مسرت ہے۔.

مورخ جب پاکستان کی تاریخ کے بارے میں پانچ مارچ دو ہزار سترہ کے حوالے سے لکھے گا تو جہاں یہ لکھے گا کہ 18 کڑوڑ پاکستانی خو شی سے جھوم رہے تھے تو وہاں یہ بھی لکھے گا کہ ماضی کا ایک کامیاب کرکٹر جس کی قیادت میں پاکستان ورلڈ چمپئین بنا، اس نے جب سیاست میں قدم رکھا تو اسے لوگوں نے کرکٹ کی کامیابی کی باعث بھرپور سپورٹ کیا، یہاں تک کہ اس کا انتخابی نشان ہی بلا تھا۔ مگر بدقسمتی سے اس نے پاکستان سپر لیگ کے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں معنقد کردہ فا ئنل کو سپورٹ نہیں کیا۔ مورخ یہ بھی لکھے گا کہ اس کے سپورٹ نہ کرنے کے باوجود لیگ کا آخری میچ خوش گوار یاد کی صورت میں مادرِ وطن کے ماتھے کا جھومر بن گیا اور’ناراض کپتان صاحب‘ کی صوبائی حکومت کے دارالحکومت پشاور کی ٹیم ہی فا تح قرار پائی۔

مورخ یہ بھی لکھے گا کہ 5 مارچ کا دن ریاست پاکستان‘ افواج پاکستان‘ اقوام پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فتح کا دن مقرر ہوا, اس دن پاکستان کے دشمن کو خفت کا سامنا کرنا پڑا۔ مورخ یہ بھی لکھے گا کہ اس دن ان قلم کاروں کو بھی منہ کی کہانی پڑی جوپاکستان سپر لیگ کے فا ئنل کو قا ئداعظم ٹرافی سے تعبیر کر رہے تھے۔

یہ بھی لکھا جائے گاکہ اس روز سارے خدشات دم توڑ گئے تھے اور پاکستان جیت گیا تھا‘ اہلیان وطن کو دہشت گردی کی ہار مبارک ہو.

Print Friendly, PDF & Email
شاید آپ یہ بھی پسند کریں