The news is by your side.

بولی وڈ میں دلیپ کمارکی محبت کے افسانے اور سائرہ بانو کاعشق

دلیپ کمار بولی وڈ کےایسے لیجنڈاداکار تھے جن کی فلمی زندگی کے بارے میں تو ہم بہت کچھ جانتے ہیں، لیکن وہ ان فن کاروں میں شامل تھے جنھوں نے اپنی ذاتی زندگی پر بہت کم بات کی. دلیپ کمار اپنی اداکاری، فیشن اور اسٹائل کی وجہ سے بھی ہندوستان بھر میں مقبول تھے اور خاص طور پر خواتین ان شخصیت سے متاثر تھیں۔ بالی وڈ میں کے بڑے بڑے اداکاروں کا رومانس اور فلمی دنیا میں ان کی کئی شادیوں کا چرچا ہوا. فلمی دنیا میں کئی افیئرز مشہور ہوئے اور اخبارات و رسائل میں عشق اور محبت کے یہ قصے خوب مرچ مسالہ لگا کر شایع کیے گئے.

یوسف خان المعروف دلیپ کمار نے اداکارہ سائرہ بانو سے 1967 میں شادی کی تھی۔ سائرہ بانو کی دلیپ کمار سے پہلی ملاقات کے بعد جب شادی ہوئی تو گویا اداکارہ کی تمام خواہشیں پوری ہوگئیں۔ سائرہ بانو اس ملاقات کو جادوئی قرار دیتی ہیں۔ انھوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب ہم پہلے بار ملے تو دلیپ کمار نے مجھے ’خوبصورت لڑکی‘ کے ریمارکس دیے جس نے میرے وجود کو سرشار کردیا تھا۔ وہ بڑے اعتماد سےبتاتی ہیں کہ ’پہلی ملاقات میں ہی مجھے معلوم تھا کہ میں اس کی بیوی بن جاؤں گی۔‘

یہ جان کر آپ حیران ہوں گے کہ سائرہ بانو شادی کے وقت دلیپ کمار سے 22 سال چھوٹی تھیں.وہ خود بتاتی ہیں کہ’دنیا جانتی ہے کہ جب میں 12 سال کی تھی تب سے میرے ذہن میں دلیپ صاحب بیٹھے ہوئے ہیں۔ دلیپ صاحب تو مجھے بچی کی طرح دیکھتے تھے، لیکن میری نظر میں تو وہ دنیا سے نرالے تھے۔ مجھے تو لگتا تھا کہ وہ میرے راج کمار ہیں جو ایک سفید گھوڑے پر بیٹھ کر آئیں گے اور مجھے لے جائیں گے۔‘

سائرہ بانو کی دلیپ کمار سے محبت کی یہ داستان ہم ان کی زبانی جس قدر جان سکے ہیں، اس میں یہ واقعہ بھی شامل ہے جو سائرہ بانو خود سناتی ہیں. ’ایک بار ہمارے ایک شناسا کے یہاں دلیپ صاحب آئے ہوئے تھے۔ ایک پارٹی تھی۔ سب دلیپ صاحب کا آٹوگراف لے رہے تھے۔ مجھ میں تو اتنی ہمت نہیں تھی کہ میں ان کا آٹوگراف لیتی۔ اس کے لیے بھی میں نے اپنی ایک سہیلی کو آگے کر دیا تھا۔ میں اس وقت 11 یا 12 سال کی تھی۔ صاحب لوگوں سے باتیں کرتے رہے اور میں چوری چھپے انھیں دیکھتی رہی۔ پھر ایک آدھ بار میں مغل اعظم’ کی شوٹنگ بھی دیکھنے گئی۔ بس انھی ملاقاتوں میں میں نے طے کر لیا تھا کہ اگر شادی کروں گی تو صاحب ہی سے۔‘

پھر مغل اعظم کے پریمیئر جانے کے لیےسائرہ بانو نے بیتابی سے دن کاٹے اور اس تقریب میں شرکت کے لیے ان کی تیاری چھے دنوں تک جاری رہی۔ اداکارہ سائرہ بانو بتاتی ہیں کہ ’میں نے یہ سوچ کر ساڑھی تیار کی تھی کہ پریمیئر پر جب دلیپ صاحب مجھے دیکھیں تو بس دیکھتے ہی رہ جائیں۔ لیکن دلیپ صاحب فلم کے پریمیئر پر آئے ہی نہیں۔ میری ساری تیاری دھری کی دھری رہ گئی۔‘

سائرہ بانو اور دلیپ کمار کی جوڑی کام یاب رہی اور یہ دونوں دوسرے فن کاروں کے لیےمحبت اور بھرم کی ایک مثال بنے. لیکن اداکار دلیپ کمار کا فلمی دنیا میں شادی سےپہلے اور بعد میں بھی چند اداکاراؤں کے ساتھ نام ضرور جوڑا جاتا رہا.ان میں بہت کچھ جھوٹ پر مبنی اور فرضی واقعات بھی ہیں اور اداکار کا نام کسی کے ساتھ مشہور کیا گیا. یہ فلمی دنیا میں ایک عام بات ہے، لیکن سائرہ بانو کے کانوں میں ایسے قصےپڑتے اور افیئرز ان تک پہنچتےتو وہ پریشان ہوجاتی تھیں. تاہم دلیپ کمار نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کیے رکھی اور ایسے کسی بھی افیئر پر کوئی بات نہیں کی جو ان کی ازدواجی زندگی کو متاثر کرسکتا تھا. کہتے ہیں کہ دلیپ کمار کی محبت بھارتی اداکارہ کامنی کوشل تھیں. ان کے مابین محبت فلم شہید کے سیٹ پر پروان چڑھی تھی۔ دلیپ کمار کے انتقال پر بھارتی میڈیا پر ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ٹریجڈی کنگ دلیپ کمار اس محبت کو ازدواجی تعلق میں بدلنا چاہتے تھےلیکن اداکارہ کامنی کوشل کے بھائی اس کے مخالف تھے۔دوسری جانب کامنی کوشل شادی شدہ تھیں اور ان کے لیے بھی یہ رشتہ قبول کرنا خاصا مشکل تھا۔رپورٹ کے مطابق کامنی کے بھائی نے دلیپ کمار کو اپنی بہن سےدور رہنے کے لیے دھمکیاں بھی دی تھیں۔

کامنی کوشل کے علاوہ دلیپ کمار اور مدھو بالا کا پیار بھی بولی وڈ میں بہت مشہو ر ہوا. ان کے افسانے سب کی زبان پر تھے.دونوں کی جوڑی بڑے پردے پر بھی خاصی ہٹ رہی۔ لیکن 1960 میں آئی کے آصف کی’مغل اعظم‘ کے بعد دونوں نے کبھی ساتھ کام نہیں کیا۔

سائرہ بانو سے شادی سے قبل دلیپ کمار مدھوبالا کے ساتھ تعلق رہاتھا، اداکار کی وجینتی مالا جیسی بالی ووڈ اداکاراؤں سے بھی تعلقات کی خبریں زیرگردش رہی تھیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں