The news is by your side.

شکیب جلالی کی ایک خوب صورت نظم……’انفرادیت پرست’

اردو ادب میں کئی اہل قلم، بالخصوص شعرا اور ادیب ایسے ہیں جو اپنی شہرت اور مقبولیت کی بلندیوں پر تھےاور ان کے اردگرد چاہنے والوں کی بھیڑ رہتی تھی، لیکن وہ زندگی سےبیزار ہوچکےتھے اور ایک روز اچانک ان کی موت کی خبر آئی۔ شکیب جلالی پاکستان کے ایک ایسے ہی مقبول شاعر تھے جنھوں‌نے نوجوانی میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا. ان کی ایک نظم ملاحظہ کیجیے.

انفرادیت پرست
ایک انساں کی حقیقت کیا ہے
زندگی سے اسے نسبت کیا ہے

آندھی اٹھے تو اڑا لے جائے
موج بپھرے تو بہا لے جائے

ایک انساں کی حقیقت کیا ہے
ڈگمگائے تو سہارا نہ ملے

سامنے ہو پہ کنارا نہ ملے
ایک انساں کی حقیقت کیا ہے

کند تلوار قلم کر ڈالے
سرد شعلہ ہی بھسم کر ڈالے

زندگی سے اسے نسبت کیا ہے
ایک انساں کی حقیقت کیا ہے

+ posts
شاید آپ یہ بھی پسند کریں