محمد عثمان جامعی سینئر صحافی،ناول نگار، کہانی نویس اور شاعرہیں ۔ سیاسی و سماجی موضوعات پر بلاگز کے علاوہ طنز و مزاح پر مبنی ان کی تحریریں قارئین میں بے حد مقبول ہیں۔ محمد عثمان جامعی کی تخلیقات میں سندھ، بالخصوص شہر کراچی کے المیوں کی لفظی تصویریں دیکھی جاسکتی ہیں۔ان کا ناول”سرسید،سینتالیس،سیکٹرانچارج“جب کہ فکاہیہ مضامین اور شاعری پر مشتمل کتابیں بالترتیب ”کہے بغیر“ اور ”میں بس ایک دیوار“ کے نام سے شایع ہوچکی ہیں۔