پاکستان کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کردی۔ بابر اعظم کی کپتانی میں قومی ٹیم نے وہ کر دکھایا جو پاکستان کی 75 سالہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کسی ٹیم نے نہیں کیا تھا
پاکستانی بولرز نے انگلینڈ کی مضبوط بیٹنگ لائن کے سامنے 145 رنز کا کامیاب دفاع کیا۔ ڈیبیو کرنے والے عامر جمال نے آخری اوورمیں 15 رنز ڈیفینڈ کرکے دنیا کو حیران کردیا۔