آج کل متحدہ حزبِ فساد ، اچھا سوری حزبِ اختلاف کچھ زیادہ ہی متحد نظر آرہی ہے۔ جس ایجنڈے پر یہ لوگ متحد ہوئے ہیں، وہ کسی صورت میں بھی ملک وقوم کی خیرخواہی کا نہیں بلکہ سیاسی مافیا کے ہی مفاد میں ہے۔ یہ منفی ایجنڈا ڈسکس کرنے سے پہلے ان نام نہاد متفق لوگوں کے ماضی پر ایک نظر ڈالنا ضروری ہے۔ یہ وہی لوگ آج متحد ہوگئے ہیں نا جن میں سے ایک مولانا فضل الرحمٰن کو بے نظیر کی حکمرانی جائز نہیں لگتی تھی کیونکہ وہ عورت تھی۔ مگر آج یہ موصوف محترمہ شیریں رحمان کے ساتھ مل کر شریعت نافذ کرنے کےلیے فکرمند ہیں ۔ ان ہی لوگوں میں سے ایک شہباز شریف بھی ہیں جو آصف زرداری کو لاہور کی سڑکوں پر گھسیٹنے کےلیے بے قرار تھے۔ اور ان ہی کے بھائی نواز شریف نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی جعلی اور نازیبا تصاویر پبلک کروائی تھیں ۔
یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے ہمیشہ رائج الوقت انتخابی نظام کا دفاع کیا ۔ بقول عمران خان ” جس الیکشن کمیشن پر حزبِ اختلاف سراپا احتجاج ہے وہ تو ہے ہی انہی کا بنایا ہوا ۔ تو پوچھنا یہ تھا کہ اگر انتخابات جیت جانے میں کامیاب ہوتے تو کیا تب بھی اسی الیکشن کمیشن کے خلاف کوئی احتجاج کرتے؟؟؟ ہرگز نہیں !!! آج یہ لوگ صرف اپنی شکست کا غم غلط کرنے کے لیے سراپا احتجاج ہیں ۔ کل تک نظام میں خرابیوں اور اصلاحات کی ضرورت کے لیے آواز اٹھانے والوں کو اپنا دشمن سمجھنے والے آج انہی خرابیوں کی خود نشاندہی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں تو محض اپنی شکست کا غم غلط کرنے کےلیے۔
کل تک احتجاج اور دھرنوں کی سیاست کرنے والے طاہرالقادری اور عمران خان پر طنز کے تیر چلانے والے آج خود کیوں احتجاج کررہے ہیں ؟؟؟ یعنی دوسرے احتجاج کریں تو ملکی استحکام کے خلاف سازش اور خود احتجاج کریں تو ملک کے لیے ناگزیر ، یہ کیا معمہ ہے حضور ؟؟؟۔۔۔ اصل میں یہ لوگ صرف پی ٹی آئی کی ٹانگیں کھینچنے کےلیے اکھٹے ہوئے ہیں ۔ ان کا ایجنڈا صرف یہ ہے کہ نہ خود کھیلیں گے اور نہ ہی دوسروں کو کھیلنے دیں گے۔
یہاں یہ بات بھی قابلِ غور ہے کہ چونکہ انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ نہیں چاہتی تھی کہ عمران خان کو کامیابی ملے تو آج اسی انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کے یہ مہرے گلیوں اور سڑکوں پر عمران خان کی شاندار کامیابی پر تڑپ تڑپ کر اپنی بھڑاس نکال رہے ہیں ۔ عمران خان پر جو لوگ الزامات عائد کرتے رہتے ہیں کہ ان کی پشت پناہی پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کرتی ہے ،چاہے یہ بات درست ہو یا غلط ۔ تاہم مولانا فضل الرحمٰن کی پاکستان اور افواج پاکستان کے خلاف زہر افشانی یہ ثابت کرنے کےلیے کافی ہے کہ حزبِ فساد کے پیچھے ضرور انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ ہے۔
پوری قوم نے اس مرتبہ جشنِ آزادی پرجوش انداز میں منایا۔ اور افواج پاکستان سے اپنی لازوال محبت کا بھی بھرانداز میں اظہار کرکے خود کو ایک زندہ قوم ثابت کیا ۔ ہمیں یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ یہ لوگ خود اس نظام کے سہولت کار تھے ۔ اور ان کا احتجاج کسی قسم کی اصلاح احوال کےلیے نہیں ہے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی طویل عرصہ تک برسراقتدار رہ چکی ہیں ۔ اپنے ادوارِ حکومت میں دونوں جماعتوں نے کبھی انتخابی نظام میں کسی خرابی کی نشاندہی کرنے یا کسی قسم کی اصلاح احوال کی زحمت نہیں کی ۔ اور ایسے مطالبات کرنے والوں کے احتجاج اور دھرنوں کا بھی ہمیشہ مذاق اڑایا۔
اگر کبھی پاکستان میں نظام کی خرابیوں کو دور کرنے کےلیے اصلاحات ہوئیں تو پوری ذمہ داری سے کہہ سکتی ہوں کہ موجودہ حزبِ فساد میں شامل لوگوں کے ہاتھ سے تو ایسا کبھی ہو ہی نہیں سکتا ۔ انتخابات کے روز آر ٹی ایس سسٹم میں اچانک خرابی کی نشاندہی میڈیا میں کافی دن سے ہورہی ہے۔ اگر ایسا ہوا ہے تو یہ ایک سازش تھی ، جس کے پیچھے مبینہ طور پر حزبِ فساد کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔ آر ٹی ایس سسٹم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ دراصل پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری یاکم کرنے کی سازش تھی ، کیونکہ عین آخری وقت پر اچانک مسلم لیگ ن اور پی پی پی کی کامیاب نشستوں میں اضافہ ایک مشکوک عمل دکھائی دیتا ہے۔
جہاں تک الیکشن کمیشن کا تعلق ہے تو ابھی تک متنازعہ حلقوں میں دوبارہ گنتی کےلیے درخواستیں پوری دیانتداری سے نمٹائی ہیں جوکہ اطمینان بخش ہے ۔ اس کے باوجود حزبِ فساد کا احتجاج سمجھ سے بالاتر ہے ۔ جس میں ہم نے دیکھا کہ ن لیگ اور پی پی پی کےٹکٹ پرایک دوسرے کے خلاف انتخاب لڑکرہارنے اورجیتنے والے بھی اکھٹے احتجاج کرتے نظرآئے ۔ کیا کوئی دانشور سمجھائےگا کہ یہ احتجاج کس کے خلاف تھا ؟؟؟کیا یہ احتجاج کےنام پر قوم کے ساتھ سنگین مذاق نہیں ؟؟؟۔
ankara rus escort
ankara escort
ankara escort
etlik escort
eve gelen escort
gaziosmanpaşa escort
keçiören escort
kızılay escort
kolej escort
maltepe escort
mamak escort
otele gelen escort
rus escort
sincan escort
türbanlı escort
tunalı escort
yenimahalle escort
ankara ucuz escort
bahçelievler escort
balgat escort
batıkent escort
beşevler escort
çankaya escort
cebeci escort
çukurambar escort
demetevler escort
dikmen escort
elvankent escort
emek escort
eryaman escort
etimesgut escort