The news is by your side.

مصباح الحق ایک عظیم کرکٹر

نیائےکرکٹ کے عظیم کھلاڑی پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کپتان مصباح الحق نے بالاخر ٹیسٹ کرکٹ کو بھی خیر باد کہہ دیا۔مصباح الحق نیازی 28مئی 1979ء کو پنجاب کے شہر میانوالی میں پیدا ہوئے ۔آپ نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ مصباح کاشمار دنیائےکرکٹ کے انتہائی سنجیدہ طبع اور خاموش مزاج کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ بحیثیت کرکٹر مصباح الحق کی زندگی اتارچڑھاؤ کا مرکب ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز سن دوہزار ایک میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ اوردو ہزار دومیں ایک روزہ کرکٹ سے کیا ۔ اس کے بعد مصباح بین الاقومی کرکٹ میں نظر نہیں آئے۔ 2007ء میں آپ کو ٹی ٹوئنٹی ولڈ کپ ٹیم میں شامل کیاگیا ۔ جس میں آپ نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رن اسکور کئے ۔

مصباح الحق نے 72ٹیسٹ میچوں میں 45.84کے اوسط سے 4ہزار 9سو51رنز اسکور کئے جن میں سے ناٹ آوٹ 1 سو 71آپ کی بہترین اسکوررہا۔ آپ نے ٹیسٹ میچوں میں دس سنچریاں اور چھتیس نصف سنچریاں اسکور کیں۔ ون ڈے میں بھی مصباح کی کارکردگی متاثر کن ہے ۔162 ٹیسٹ میچوں میں 43.40کی بہترین اوسط سے 5 ہزار 1 سو 22 رنز اسکور کیا ۔ جن میں 42نصف سنچریاں شامل ہیں۔

ایک روزہ کرکٹ میں مصباح تین ہندسوں کو عبور کرنے میں ناکام رہے۔ ون ڈے میں آپ کی بہترین ا ننگز 96رنز ناٹ آوٹ ہے۔ 39ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 37.52کے اوسط سے 7 سو 88 رنز اسکور کئے۔ جن میں سے تین نصف سنجریاں شامل ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نصف سنجری اسکور کرنے والا پہلے پاکستانی کھلاڑی کا اعزاز بھی مصباح الحق کو حاصل ہے ۔ ٹی ٹوئنٹی میں آپ کی بہترین اننگز 87رنز ناٹ آؤٹ ہے۔ آپ نے 8ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں میں پاکستان ٹیم کی قیادت کی جن میں سے چھ میں کامیاب اورصرف دو میچوں میں ناکامی کا سامنا کرناپڑا۔

ٹیسٹ میچوں میں مصباح پاکستان کرکٹ ٹیم کے 6سال 8ماہ تک طویل ترین کپتان رہے۔ آپ کی قیادت کرکٹ ٹیم نے 53م یچ کھیلے ۔ جن میں سے24 میچ جیتے 13 ہارے اور 11بے نتیجہ رہیں۔ 27فروری 2012ء کو مصباح انگلینڈ کے خلاف اپنا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا اسی سیریز میں ناکامی کے بعد جب آپ پر بہت زیادہ تنقید ہوئی تو کپتانی سے دستبردار ہوگئے۔

بطور کپتان آپ  نے ٹیسٹ میچوں میں 3943رنز اسکور کئے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سنچری  اسکور کرنے والے سنیئر ترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کیا۔عموماً مصباح الحق اپنے ٹک ٹک بلے بازی کے لئے مشہور ہے لیکن ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بھی آپ ہی نے اسکور کی، یہ اعزار سن 2014میں آسٹریلیا کے خلاف 56گیندوں پرحاصل کیا۔ مصباح الحق کو یہ اعزازبھی حاصل رہاکہ آپ کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے  ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

سن 2013ء مصباح الحق کے کرکٹ کیرئیر کے عروج کا زمانہ تھااسی سال آپ ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کئے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ مصباح الحق کی قیادت میں پی ایس ایل ون کا چمپئن بن گیا۔ مصباح الحق کوپاکستانی کرکٹ کابہترین کھیلاڑی کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔

ایک ایسے وقت میں جبکہ پوری پاکستانی ٹیم مختلف اسکینڈلز کی زد میں آکربکھر گئی تھی۔ آپ نے قیادت سنبھالیاور بکھری ہوئی ٹیم کو بلندیوں تک پہنچایا ۔آپ انتہائی پریشر میں میدان میں ڈٹ جاتے اور ٹیم کی ڈوبتی ہوئی کشتی کو پارلگانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ۔ کبھی ہمت نہ ہاری اور بعض اوقات آخری گیند تک میدان میں موجود رہے ۔مصباح الحق نہ صرف بہترین بلے باز ہیں بلکہ ایک کامیاب کپتان بھی ثابت ہوئے آپ پرکپتانی کے دباؤ کا ذراسابھی اثرنہ کرتا تھا۔

بلا شبہ مصباح الحق پاکستانی کرکٹ کا روشن ستارا ہے۔ آپ کی خود اعتمادی سے بھر پور بلے بازی برسوں یاد رکھاجائے گا۔آپ کے دور میں کرکٹ میں غیر ضروری مذہبی رجحانات بھی کم سے کم تر رہے۔ یہی آپ کی کامیابی کا سب سے بڑا راز تھا

Print Friendly, PDF & Email
شاید آپ یہ بھی پسند کریں