The news is by your side.

جب ہیری مٹ سیجل کیسی فلم ہے؟

جب ہیری مٹ سیجل کیسی فلم ہے؟

ہدایتکار امتیاز علی کی فلم جب ہیری مَیٹ  سیجل دیکھی ۔فلم دیکھنے کی وجہ شاہ رخ خان کے ساتھ ساتھ خود امتیاز علی بھی تھے جو اس سے پہلے جب وی مَیٹ، راک سٹار، لو آج کل اور ہائی وے جیسی فلموں کی ہدایتکاری کر چکے ہیں یہ سب فلمیں اپنے وقت کی کامیاب فلمیں ہیں اور امتیازعلی میں ایک اچھے ہدایت کار کی تمام خوبیاں موجود ہیں مگر جیسے ایک اداکار ہر فم مولا ہوتا ہے اور ہر قسم کے پیچیدہ اور مشکل کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اسی طرح ایک ہدایتکار کا بھی ور سٹائل ہونا بھی بہت ضروری ہے یعنی کامیڈی فلمیں بنانے والے کو سنجیدہ فلمیں بنانے میں دسترس ہونی چاہیئے اور ایکشن فلمیں بنانے والے کو ڈرامائی فلموں پر گرفت ہونی چاہیے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ امتیاز علی کی جب ہیری مٹ سیجل دیکھنے کے بعد محسوس ہوا جیسے امتیاز علی ابھی تک جب وی مَیٹ سے باہر نہیں نکل سکے اورکرن جوہر کی طرح امتیاز علی نے بھی ثابت کیا کہ وہ صرف مخصوص کہانی اور موضوع کی فلمیں ہی بنا سکتے ہیں وہ موضوع جو جب وی مَیٹ کا تھا اور کسی حد تک راک سٹار کا بھی تھا۔

jab harry met sejal

جب ہیری مَیٹ سیجل دیکھتے ہوئے بار بار احساس ہوتا ہے کہ جیسے جب وی مَیٹ دیکھ رہے ہوں وہی کہانی وہی ٹریٹمنٹ ‘ بس فرق صرف یہ ہے کہ اس کو یورپ میں فلمایا گیا جہاں کے مناظر اچھے فلمائے گئے ہیں ۔عکاسی کے علاوہ میوزک بھی اچھا ہے مگر جب وی مَیٹ کے ساتھ اگر مقابلہ کیا جائے تو انوشکا شرما بلاشبہ ایک اچھی اداکارہ ہے مگر کرینہ کپور کا جب وی مَیٹ والا کردار اپنی مثال آپ تھا اور انوشکا کا کرینہ سے موازنہ بنتا ہی نہیں اور شاہ رخ خان ایک مایہ ناز اداکارہے جس کا فلمی دنیا میں ایک نام اور مقام ہے مگر جب وی مٹ کے ہیرو شاہد کپور نے قدرتی اداکاری کرکے جو کردار میں جان ڈالی تھی وہ سب کو یاد ہے اور شاہد کپور کی اس فلم کے علاوہ شائد ہی کوئی فلم اتنی یادگار ہوگی جتنی جب وی مٹ ہے اور کچھ فلمیں بنائی نہیں جاتی بلکہ بن جاتی ہیں جب وی مَیٹ بن گئی تھی اور جب ہیر ی مَیٹ  سیجل بنائی نہ جا سکی۔


اچھا ہے میرے والد زندہ نہیں ہیں،شاہ رخ خان


 فلم میں ہیرو اور ہیروئن کی وہ کیمسٹری نہ مل سکی جو ضروری تھی حالانکہ شاہ رخ خان اور انوشکا شرما پہلے بھی متعدد فلموں میں ایک ساتھ آچکے ہیں مگر اس فلم میں کہیں نہیں لگا کہ ہیروئن ہیرو کو دل سے چاہتی ہے اور ہیرو بھی اچھا اداکار ہونے کے باوجود وہی کچھ کرتا نظرآیا جو وہ متعدد فلموں میں کر چکا ہے سو جب وی مَیٹ کے ہیرو ہیروئن کی بے مثال کیمسٹری کے سامنے اس فلم کے ہیرو ہیروئن کا جادو نہ چل سکا۔

jab harry met sejal
شاہ رخ خان کی گذشتہ برسوں کی فلموں کا اگر جائزہ لیا جائے تو چک دے انڈیا کے بعد کوئی بھی قابل ذکر فلم نہیں کی ریئس‘  ہیپی نیوایئر ‘ دل والے سب کے سامنے ہے۔ فین  تو بس گزارہ تھی اور چنائی ایکسپریس بھی فضول تھی۔ چلو راون کو تجرباتی فلم کہہ سکتے ہیں اگر عامر خان اور شاہ رخ کا موازنہ کیا جائے تو عامر خان نے دنگل اور پی کے کرکے ثابت کیا کہ اگر فلم کی کہانی پر کام کیا جائے توایسی فلمیں نہ صرف بزنس کرتی ہیں بلکہ ریکارڈ بناتی ہیں جبکہ شاہ رخ خان سو کروڑ اور دو سو کروڑ کے چکرمیں فارمولا فلمیں بناتے چلے جا رہے ہیں مگر ایسی فلمیں شائد سو یا دو سو کروڑ تو کر لیتی ہیں مگر نہ تو ریکارڈ بنا پاتی ہیں اور نہ ہی یادگار بن پاتی اس لیے شاہ رخ خان کو اپنا مقام دیکھتے ہوئے معیاری اور اچھی فلمیں کرنی چاہیے۔
jab harry met sejal
جب ہیری مٹ سیجل کو اچھی لوکیشن کی وجہ سے اور جو شاہ رخ خان کے فین ہیں وہ ایک بار ضرور دیکھ سکتے ہیں مگر یہ فلم جب وی مَیٹ  کا پچاس فیصد بھی نہیں لہذا اس فلم کو مشکل سے دس میں سے پانچ نمبر دیئے جاسکتے ہیں اور پانچ میں سے ڈھائی  سٹارز دیئے جاسکتے ہیں۔


اگر آپ بلاگر کے مضمون سے متفق نہیں ہیں تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئرکریں

Print Friendly, PDF & Email
شاید آپ یہ بھی پسند کریں