کراچی جو کبھی روشنیوں کا شہر تھا وہ شہر کے جہاں ہر طرف خوشحالی کا راج تھا محبت اور امن کے اس شہر کو ناجانے کس کی نظر لگی کے اس شہر کی فضاؤں میں عجب سرخی اور بارود کی بدبو آنے لگی – اور حالات اسقدر بدلے کے کچھ درندے روزانہ نا جانے کتنی ماؤں کی گودیں اور بیویوں کے سہاگ اجاڑ دیتے- ان درندوں کو نا اللہ کا خوف تھا نہ ہی اپنے انجام کا خوف- ان کا مقصد آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امتیوں کو تکلیف دینا اور ان کا ناحق قتل کرنا تھا-
ان سب حالات کے باوجود ایک امید تھی ایک یقین تھا کہ ایک دن ضرور کراچی میں امن آئے گا اور کراچی ایک بار پھر امن کا شہر بنے گا- اور یہی اللہ کا وعدہ ہے کہ ہر مشکل کے بعد آسانی ہے اور ظلم کو ایک نہ ایک دن مٹنا ہے-
انہی حالات میں عمران خان نے کراچی میں مزار قائد پر جلسہ کرنے کا اعلان کردیا- 25 دسمبر کے اس جلسے نے کراچی کی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیے- عمران خان کی جرات’ہمت اور خودداری نے کراچی کے لوگوں کو بے خوف کردیا- کراچی کی سیاست کا ذکر ہو تو پاکستان کی بیٹی اور میری بہن محترمہ ناز بلوچ کا نام فوراً ذہن میں آتا ہے جنہوں نے ان تمام مشکلات اور خوف کے باوجود بہادری اور دلیری کی وہ مثال قائم کی جو تمام خواتین کیلئے قابل تقلید ہے-
عمران خان نے تحریک انصاف کی شکل میں کراچی کی عوام کو پرامن کراچی کیلئے آپشن دے دیا ہے- اب قومی اسمبلی کی نشست 246 پر انتخابات ہونے جارہے ہیں اور عمران خان نے 19 اپریل کو کراچی کے جناح گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا ہے- اگر کراچی کے عوام خوف کے بت کو توڑ کر نکلے اور الیکشن کمیشن صاف اور شفاف الیکشن کرانے میں کامیاب ہوگیا تو یقیناً کراچی آزاد ہوجائے گا اور ایک دفعہ پھر کراچی امن کا شہر بن جائے گا کیونکہ پرامن کراچی ہی ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہے-
bostancı escort
ataşehir escort
anadolu yakası escort
pendik escort
kurtköy escort
maltepe escort
kartal escort
anadolu yakası escort
antalya escort
antalya escort
ankara escort
ataşehir escort
kadıköy escort
bostancı escort
escort bostancı
kartal escort
escort kartal
escort maltepe
maltepe escort
escort pendik
ataşehir escort
kadıköy escort
pendik escort
maltepe escort
kartal escort