The news is by your side.

جنرل راحیل شریف – ایک عظیم ماں کے فرزند

پاکستان شاید دنیا کا واحد ملک ہے جس پرآزادی کے بعد بھی اپنوں اورغیروں نے وار جاری رکھے مگراللہ کی مدد اور کچھ عظیم لیڈروں کی ایمانی اور قومی غیرت نے تمام ناپاک سازشوں کا مقابلہ کیا ان سب لیڈروں میں سب سے عظیم نام جنرل راحیل شریف کا ہے۔ آپ نے اس وقت فوج کی کمان سنبھالی جب وطن پاکستان دشمنوں کی سازشوں اور کچھ اپنوں کی غداری کی وجہ سے مشکل ترین دور سے گزررہا تھا مگر اللہ کا اصول ہے جب وہ کوئی نعمت عطا کرتا ہے تواس کی حفاظت کا انتظام بھی خود کرتا ہے۔

تخلیقِ پاکستان سے لے کرآج تک اس ملک کی عظیم ماؤں نے وہ فرزند جنے ہیں جنہوں نےاس ملک کی خاطراپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا۔ آج میں جنرل راحیل شریف کی عظیم والدہ جو کہ پاکستان کی ماں ہیں ان کو سلام پیش کرتا ہوں ان عظیم خاتون کی قسمت میں اللہ رب العزت نے دنیا اورآخرت میں عظیم سعادتیں رکھی ہیں جنت بھی اس قدرفدا ہے کہ آپ ایک شہید کی بہن اورایک شہید کی والدہ بھی ہیں، اور آپ کا ایک عظیم فرزند اسلام کے قلعے پاکستان کو دشمنوں سے پاک کرنے میں مصروف ہے۔

شمالی وزیرستان آپریشن بظاہرایک مشکل ترین آپریشن تھا مگرجنرل راحیل شریف اورپاکستان کی بہادرافواج نے اس آپریشن کو تقریباً پایہ تکمیل تک پہنچاکردشمن کوپیغام دیا ہے کہ ہم اپنے ملک کا دفاع کرنا خوب جانتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج ملک کے زیادہ حصے میں الحمدللہ امن ہے۔-

حال ہی میں کراچی میں معصوم اور نہتے شہریوں کو بس میں گھس کر بے دردی سے قتل کردیا گیا مگرافسوس جمہوریت کے راگ الاپنے والوں کی توجہ توکھانے پر تھی لیکن یہ جنرل راحیل شریف ہی تھے جنہوں نے فوراً سری لنکا کا دورہ ملتوی کرکے کراچی جانے کو ترجیح دی اوراعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرکے کراچی میں بلاامتیازآپریشن کو مزید وسعت دینے کی منظوری دی۔

دشمن کا کام جاری ہے اور وہ وارپروارکررہا ہے مگردشمن کو یاد رکھنا چاہیے آج ہرپاکستانی جنرل راحیل شریف ہے پاکستان کی طرف بڑھنے والے ہرہاتھ کو جنرل راحیل شریف، افواج پاکستان اورپاکستانی عوام توڑدیں گے۔

میری دعا ہے کہ اللہ اس فرزندِ پاکستان کی مدد اورنصرت فرمائے۔آمین

Print Friendly, PDF & Email
شاید آپ یہ بھی پسند کریں