The news is by your side.

شکریہ سلمان اقبال بھائی

اور جسے ہم چاہتے ہیں عزت دیتے ہیں اور جسے ہم چاہتے ہیں ذلت دیتے ہیں
(القرآن)

یہ اللہ رب العزت کی شان ہے جس نے عزت اور ذلت اپنے ہاتھ میں رکھی اگر یہ اختیار انسان کے ہاتھ میں ہوتا تو شاید کوئی دوسرے کو خوش نہیں دیکھتا۔ حسد انسانی فطرت کا وہ حصہ ہے جس کو اختیار بھی دے دیا جائے تو وہ انسان نفرت کی آگ میں جل کر کچھ بھی کر گزرنے کو دوڑتا ہے مگر اللہ کا قانون ہے اگر دنیا میں برے ہیں تو اسکی مخلوق میں اچھوں کی بھی کمی نہیں ہے۔

آج کے اس خود غرض معاشرے میں جہاں ہوس اور لالچ کی انتہا ہے وہیں اللہ رب العزت کے ان بندوں کی بھی کمی نہی ہے جو مشکل میں لوگوں کے کام آتے ہیں اور لوگوں کی خدمت ہی انکی زندگی کا مقصد ہوتا ہے اور بے شک عزتیں ایسے ہی انسان کیلئے خاص ہیں۔

اگر پاکستانی میڈیا کی بات کی جائے تو اس میں بہت ہی کم لوگ ایسے ہیں جو غیروں کی غلامی سے آزاد ہیں ان میں سب سے زیادہ قابل ذکر نام اےآت وائی میڈیا نیٹ ورک کے سی ای اوجناب سلمان اقبال صاحب کا ہے جہاں آپ پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا نیٹ ورک کے مالک ہیں وہیں آپ میڈیا انڈسٹری کے سب سے زیادہ محب وطن شخص بھی ہیں۔ انسانیت سے انکی محبت انکے خون میں شامل ہے بے شک آپکے والد(اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے) وہ عظیم انسان تھے جنہوں نے اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں صرف کردی اور ان کا قائم کردہ خواجہ غریب نواز ٹرسٹ غم میں گھرے لاکھوں لوگوں کی دل جوئی اور مدد کررہا ہے۔ اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے میرے بھائی سلمان اقبال نے بھی خدمت کے اس سلسلے کو آگے بڑھایا اور شوکت خانم میموریل ہسپتال پشاور کی مالی امداد کیلئے براہ راست نشریات پیش کی جس کے لئے لوگوں نے عطیات کے ڈھیرلگادیے اور اسی نشریات کی بدولت شوکت خانم ہسپتال پشاور کی جلد تعمیر کی امید پیدا ہوئی ہے۔ اسطرح کے بے شمار فلاحی منصوبوں میں سلمان اقبال نے ملک سے محبت اور وفاداری کا ثبوت دیا ہے۔

حال ہی میں بول چینل کی بندش کے معاملے پر جہاں ملکی میڈیا نے غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا وہاں سلمان اقبال نے اس چینل سے ہمدردی کا بھرپور اظہار کی۔  حالانکہ میڈیا میں موجود تمام میڈیا نیٹ ورک ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی لگن میں ایک دوسرے کے خلاف کام کرتے ہیں۔

مگر سلمان اقبال نے بول چینل کے ساتھ کھڑا ہو کر بڑے پن کا مظاہرہ کیا اور یہ ثابت کیا کامیابی محض دوسروں سے نفرت کر کے حاصل نہی کی جاتی بلکے کامیابی تو اللہ کی نعمت اور تمام انسانوں کیلئے دلوں کی صفائی کانام ہے اور وہی شخص کامیاب ہے جس کا دل صاف ہے جسکے دل میں اللہ کی مخلوق سے نفرت نہی ہے اور جسکی زندگی کا مقصد انسانیت کی خدمت اور فلاح ہے۔

یہی اوصاف سلمان اقبال کی کامیابی کا راز ہیں میں یہاں واضح کرنا چاہتا ہوں میرا کسی میڈیا نیٹ ورک سے تعلق نہیں ہے اور یہ میری اپنے بھائی سلمان اقبال سے محبت ہے کہ میں جب بھی لکھتا ہوں اے آر وائی کے لئے  لکھتا ہوں اور انشاءاللہ ہمیشہ میری خدمات، میرا پیار اور میری دعائیں میرے بھائی سلمان اقبال اور اے آر وائی  کے ساتھ ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں