The news is by your side.

برما کے نہتے مظلوم اور گونگے مسلم حکمران

آج امت مسلمہ ایک ایسے تلخ دور سے گزر رہی ہے جس کی خبرنبی آخرالزمان نے آج سے تقریباً 1400 سال قبل دی۔ آج امتِ مسلمہ دشمن کے چنگل میں پھنس چکی ہے ان حالات کے ذمہ دارصرف دشمن ہی نہیں ہم خود بھی ہیں۔ ایک دوسرے کو کافرقراردے کرایک دوسرے کا خونِ ناحق اس قدربہایا کہ کفارکے لئے مسلمان کا خون انتہائی سستا ہوگیا ہے کہ جس کاجب دل چاہے مسلمان کو قتل کردے۔ ناجانے کتنے مسلمان روزانہ اپنوں اوردشمنوں کے وار سے شہید کردئے جاتے ہیں مگراقوام متحدہ سمیت تمام ممالک ایسے خاموش ہیں گویا ان کے منہ میں زبان نہ ہو یا آنکھوں سے اندھے ہوں۔

ویسے تو تمام تیرہی مسلمانوں کی جانب برس رہے ہیں مگربرما کے مسلمان ظلم کی اس بربریت اورتکلیف سے گزر رہے ہیں جس کی مثال تاریخ میں نہی ملتی۔ مسلمانوں کو زندہ جلا کران کی لاشوں کی بے حرمتی کی جاتی ہے، زندہ مسلمانوں کے گوشت کے ٹکڑے کیے جاتے ہیں مگر صد افسوس یہ ظلم کسی کو نظر نہی آتا۔ جب اپنوں کو ہی نظرنا آئے تو غیروں سے کیا امید، نام نہاد این جی اوز کو تو ویسے بھی مسلمان مظلوم نظرنہیں آتے ہاں اگرکسی کو نظرآیا تو طیب اردگان کو جنہوں نے سمندرمیں بھٹکتے برما کے مظلوموں کیلئے جہاز بھیجا۔

آج سب سے زیادہ افسوس دیگرمسلم ممالک کے نام نہاد حکمرانوں پرہےجو کہ برما کے مسلمانوں پرظلم پرخاموش ہیں انکے دلوں میں دنیا سے محبت اس قدر بڑھ گئی ہے کے انکے دلوں میں ماسوائے خوفِ خدا کہ ہر کسی کا خوف ہے۔

اللہ رب العزت نے واضح کردیا کافرتمہارے دوست نہیں ہوسکتے تو پھرکیوں ہم کفار سے کچھ کرنے کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔ آقا کریم ﷺنے فرمایا مومن ایک سوراخ سے دو دفعہ نہیں ڈسا جاتا مگر ہم باربار دشمن سے ڈسے جاتے ہیں، ہاں کیوں نہ ڈسے جائیں ہم تو مومن ہی نہی ہیں کیونکہ آقا کریم ﷺ نے فرمایا، مومن نہ طعنہ دیتا ہے، نہ لعنت کرتا ہے، نہ بری باتیں کرتا ہے اور نہ بے حیا ہوتا ہے۔

اگر آج ہم اس ظلم پرخاموش رہے تو اللہ کا عذاب ہمیں دبوچ لے گا اور ہم اچک دھرلئے جائیں گے کیونکہ اس عظیم ہستی نے بہت سی قوموں کو ظلم کے خلاف آوازنہ اٹھانے پرختم کیا ہے۔ اب وقت ہے فیصلے کا اب وقت ہے کچھ کرنے کا، اگراب بھی ہم نے زبانوں پرلگے تالے نہ توڑے تو بہت دیرہوجائے گی اورہم اللہ کی بارگاہ میں پہنچ جائیں گے جہاں ہاتھ بے قصور مسلمانوں کا ہوگا، گردن ہماری ہوگی اور آج منصف میرا اللہ ہوگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں