The news is by your side.

پاکستان کے تجربہ کار کرکٹرز کا ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع

رواں ماہ اپریل میں برطانیہ میں وزڈن کرکٹرز آف دی آئیر 2016 کے پانچ بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں یونس خان اور مصباح الحق کو برطانیہ کے میدانوں میں جون- جولائی 2016 میں بہترین پرفارمنس کی بنیاد پر سال کے 5 وزڈن کرکٹرز آف دی سیزن میں شامل کیا گیا ہے جو کہ پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے ۔

برطانیہ میں دی وزڈن المنیک ریفرنس کتاب سالانہ شائع کی جاتی ہے جس کو دنیا میں کرکٹ کی بہترین کتاب تصور کیا جاتا ہے ۔اس کے بانی جان وزڈن ہیں اور اس کتاب کے ایڈیٹر لارنس بوتھ ہیں۔

اس سے قبل اس فہرست میں پاکستان کی جانب سے فضل محمود پہلے کھلاڑی تھے جو 1955 میں وزڈن کرکٹرز لسٹ میں شامل ہوئے , اس کے علاوہ مشتاق محمد‘ حنیف محمد‘ آصف اقبال‘ ماجد خان‘ ظہیر عباس‘ جاوید میانداد‘ وقار یونس‘ اور وسیم اکرم وزڈن کرکٹرز کا اعزازحاصل کرچکے ہیں آخری مرتبہ سعید انور اور مشتاق احمد کو 1997 میں دی وزڈن کرکٹرز کے طور پر شامل کیا گیا اور اب 20 سال بعد ایک بار پھر پاکستانی کرکٹرز کو برطانوی میدانوں میں سیزن کی بہترین پرفارمنس پر 5 بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ۔ برطانیہ کے میدانوں میں بہترین پرفارمنس دینے والے کھلاڑیوں کا نام اسپورٹس میگزین میں سالوں سے شائع کیا جارہا ہے ۔

رواں سال وزڈن کرکٹرز 2016 کا اعزاز پانے والے پاکستان کے دو عظیم کھلاڑی مصباح الحق اور یونس خان دونوں ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں اور حالیہ دورہ ویسٹ انڈیز پر کھیلی جانے والی ٹیسٹ سریز دونوں کھلاڑیوں کی الوداعی سیریز ہوگی۔

اس کے علاوہ دونوں ایک روزہ میچز اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ فارمیٹ سے پہلے ہی ریٹارئرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے 2010 میں برطانیہ میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد قومی ٹیم کی کمان سنھبالی اور پھر اسکے بعد بہت سے نشیب و فراز دیکھے اور اب انکاانٹرنیشنل کیرئیر اپنے اختتام کو آن پہنچا ہے۔

مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے 87 ایک روزہ میچز کھیلے جس میں سے 45 جیتے ,39 ہارے اور ایک میچ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا , اور دو برابر رہے ۔

مصباح الحق نے مجموعی طور پر اپنے انٹرنیشنل کیرئر میں 72 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں اور 45۔84 کی اوسط سے 4,951 رنز اسکور کیے , جس میں 10 سینچریز اور 36 نصف سینچریز شامل ہیں بہترین اسکور 161 ناٹ آوٹ رہا۔,

پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 162 ایک روزہ میچز کھیلے اور 43۔40 کی اوسط سے 5,122 رنز اسکورکیے جس میں 42 نصف سینچریاں شامل ہیں , بہترین اسکور 96 ہے ۔مصباح الحق نے 39 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 788 رنز 37۔83 کی اوسط سے اسکورکیے جس میں بہترین اسکور 87 تھا۔

منفرد انداز میں کرکٹ ریکارڈز اپنے نام کرنے والے مصباح الحق نے ایک روزہ میچز کے کیرئیر میں 42 نصف سینچری اسکور کیں اور بدقسمتی سے اپنے کیرئیر میں ایک سینچری بھی اسکور نہ کرسکے. مصباح الحق نے ٹیسٹ میں تیز ترین سینچری اسکور کرکے سر ویون رچرڈز کا ریکارڈبرابر کیا , مصباح الحق نے 2013 میں ایک روزہ کرکٹ میں سال کی سب سے زیادہ 15 نصف سینچریز بنائیں۔

ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے مجموعی طور پر اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 115 ٹیسٹ کھیلے 53 کی اوسط سے 9,977 رنز بنائے ہیں جس میں 34 سینچریاں اور 32 نصف سینچریز شامل ہیں, ٹاپ اسکور 313 رہا ہے , ایک روزہ میچز کے کیرئیر میں یونس خان نے 265 میچز کھیلے 31 کی اوسط سے 7,249 رنز اسکور کیے۔ یونس خان نے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر میں 25 میچز کھیلے اور 22 کی اوسط سے 442 رنز بنائے جس میں دونصف سینچریز شامل ہیں۔
یونس خان محمد حنیف , انضمام الحق کے بعد پاکستان کے تیسرے ٹیسٹ کرکٹر ہیں جس نے ٹرپل سینچری اسکور کی ۔ یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سینچری اسکور کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں 32 سینچریز کے ساتھ 9 نویں نمبر پر ہیں , اور ڈبل ٹن 200 سے زائد رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں 6 ڈبل سینچریز کے ساتھ ساتویں پر ہیں ۔

,یونس خان نے دورہ اسڑیلیا پر زبردست سینچری اسکور کرکے نہ صرف سنیل گواسکر کا ٹیسٹ میچز کھیلنے والے 10 مختلف ممالک میں سینچری اسکور کرنے کا ریکارڈ برابر کیا بلکہ ساتھ ہی 11 مختلف ممالک میں سینچری اسکور کرنے والے کرکٹ کی تاریخ کے پہلے کھلاڑی بن گئے ۔
دورہ ویسٹ انڈیز پر ٹیسٹ میچز میں مزید 23 رنزبناکر یونس خان 10000 رنز مکمل کرکے کرکٹ کی تاریخ میں سے زیادہ رنز بنانے والے 13ویں ٹیسٹ کرکٹر اور پاکستان کے پہلے کھلاڑی بن جائیں گے , ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اس وقت 15,921 رنز کے ساتھ بھارت کے سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے , اسکے بعد یہ اعزاز آسڑیلیا کے رکی پونٹنگ ,ساوتھ آفریقہ کے جیکس کیلس , بھارت کے راہول ڈریورڈ , سری لنکا کے کمارا سنگاکارا ,ویسٹ انڈیزکے برائن لارا , چندر پال , سری لنکا کے جے وردینا , انگلینڈکے ایلن بارڈر , ایلیسٹرکک , آسڑیلیا کے اسٹیو وا , اور بھارت کے سنیل گواسکر کے پاس ہے۔

یونس خان نے آسڑیلیا کے خلاف سڈنی میں سینچری اسکور کرکے بھارتی بلے باز سنیل گواسکر کا 10 ٹیسٹ نیشنز کے خلاف ٹیسٹ سینچریز اسکور کرنے کا ریکارڈ برابر کیا اور 11 ممالک میں ٹیسٹ سینچری بنانے والے پہلے ٹیسٹ کرکٹر ہیں۔

دنیا کے کسی بھی کھلاڑی کے لیے جس طرح اسکا پہلا میچ اور سیریز بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے اسی طرح اس کا آخری میچ اور سیریز بہت اہم ہوتی ہے ۔ ماضی میں بہت سے بہترین کھلاڑی آئے اور انکا کیرئیر کب ختم ہوگیا پتا نہیں چلا ـ,مگر یہاں مصباح الجق , یونس خان خوش قسمت ہیں کہ اُنھیں الوداعی سریز کھیلنے کا موقع مل رہا ہے ملنا بھی چاہیے , دونوں بلے باز پاکستان کے عظیم کھلاڑیوں میں شمار کیے جاتے ہیں ۔
اُمید کرتے ہیں کہ یونس خان اور قومی ٹیسٹ کپتان اپنی الوداعی سیریز بہترین انداز میں جیت کر اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کو مزید یادگار بنائیں گے ۔

+ posts

احسن وارثی طالب علم ہیں۔ کھیل‘ سیاسی و معاشرتی موضوعات پر بلاگز لکھتے ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں