The news is by your side.

عظیم پاکستان کی طرف بڑھتے قدم

 

کسی بھی ملک کی خلقت کے پیچھے موجود عوامل اس ملک کے مستقبل اورترقی کیلۓ بہت اہم ہوتے ہیں ہمارے وطن پاکستان کی تخلیق کی بنیاد “پاکستان کا مطلب کیا، “لَآ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ”  پر رکھی گئ یہی وە نعرە تھا جس نے تحریکِ آزادی کو ایک نئ زندگی اور نیا ولولہ بخشا۔ یہ قائداعظم محمد علی جناح کی کرشماتی شخصیت تھی جس نے اس قوم کو “لَآ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ” کے پرچم تلے جمع کیا نہ کوئی فرقہ تھا نہ نفرت سب صرف سچے مسلمان اور پاکستانی تھے۔ پاکستان کی تخلیق اچانک نہی تھی اسکے پیچھے الله سبحان و تعالی کی مدد، آقا کریم صلی الله علیہ وآلہ وسلم کی خوشخبری، علامہ محمد اقبا لؒ کا خواب، قائداعظم کی بہترین قیادت اورہماری قوم کا ولولہ تھا۔

ہم نے بحثیت قوم الله سبحان و تعالی سے وعدہ کیا تھا کہ”ہم اس ملک کو اسلام کا قلعہ بنائیں گے” – 67 سال ہم نےایسے ہی گزار دیے مگر اب وقت آگیاہے ہم اپنے اس وعدە کو وفا کریں ،اس ملک کو عظیم پاکستان بنائیں۔ یاد رکھیے اس مقصد کیلۓ الله کی مدد کل بھی ہمارے ساتھ تھی آج بھی ہمارے ساتھ ہے۔ کیونکہ تخلیق پاکستان وہ معجزہ ہے جسکی بنیاد اسلام ہے۔

وطن عزیز کی موجودە حالت دیکھ کر مایوسی تو ہوتی ہے مگر آقا کریم صلی الله علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان عالی شان نیا ولولہ اور ہمت دیتا ہے

“ہند سے مجھے ٹھنڈی ہوا آرہی ہے”

یہ فرمان مبارک میرے جیسے ہر گنہگار کو ایک نئ امنگ، ہمت اور جذبہ دیتا ہے جس سے میرا یقین اور میری محبت اس وطن کیلۓ اور پختہ ہو جاتى ہے۔

۱چودہ اگست 1947 وە مبارک دن تھا جب ایک ایسا ملک وجود میں آیا جسکے ماتھے کا جھومر اسلام ہے۔ ان 67 برسوں میں ہم نے اس ملک کو اس دین کو بہت نقصان پہنچایا مگر اب وقت ہے عمل کا، اس وطن کو علامہ محمد اقبالؒ اور قائداعظم محمد علی جناح کا پاکستان بنانے کا، فیصلے کی گھڑی آن پہنچی ہے اور اب فیصلہ ہم نے کرنا ہے کہ ہم پچھلے67 سالوں کی طرح ظلم کی چکی میں پسنا چاہتے ہیں یا عزت سے جینا چاہتے ہیں۔ بس فیصلے کی دیر ہے کامیابی کی نوید تو میرےاور آپ کے آقاومولیٰ، حسنین کریمینؓ کے نانا جان حضرت محمد صلی الله علیہ وآلہ وسلم پہلے ہی سنا چکے ہیں۔ چلو آوٴ مل کر اس باد صبا کا حصہ بنتے ہیں جس کو آقا کریم صلی الله علیہ وآلہ وسلم نے اپنی حیات مبارکہ میں محسوس فرمایا۔

یہی وە وطن ہے جسے ملت اسلامیہ کی سربراہی کا شرف حاصل ہوناہے اور یہیں سے فتح اور کامیابی کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہونا ہے جس نے مسلم امہ کے درمیان حائل تمام سرحدوں کو توڑنا ہے۔ کامیابی اس ملک، اس قوم، اس فوج کا مقدر ہے۔

الله کے نیک بندے کہتے تھے وە وقت آنے والا ہے جب نوجوانوں کا ایک گروہ نکلے گا اور اس ملک سے زیادتی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر عظیم پاکستان بناۓ گا۔

پاکستان، فلسطین اور عرب کے حالات اشارە کرتے ہیں آغاز ہوگیا لہذا آنے والے دن بہت اہم ہیں ان میں دنیا ایک ایسے پاکستان کو دیکھے گی جو نا صرف اسلامی دنیا کی سربراہی کرے گا بلکہ سپرپاور بھی ہوگا

یہی وە بشارت تھی جسکو علامہ اقبال نے اپنی کتاب “بانگ درا” میں ان الفاظ میں لکھا ہے

میرِعرب کو آئی ٹھنڈی ہوا جہاں سے

میرا وطن وہی ہے، میرا وطن وہی ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں