The news is by your side.

میانوالی کا عمران یا عمران کا میانوالی

پچھلے چند مہینوں میں پاکستان تحریک انصاف کے کچھ جلسوں میں جانے کا اتفاق ہوا مگر مجھے سب سے زیادہ متاثر تحریک انصاف کے میانوالی کے جلسے نے کیا کیوں کے میانوالی پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ جناب عمران خان کا آبائی شہر ہے۔

میانوالی اپنی ایک الگ شناخت رکھتا ہے یہاں کے لوگ سب سے زیادہ علاقہ پرست ہیں آپ دنیا کے کسی بھی ملک میں چلے جائیں وہاں موجود میانوالی کا شخص آپ کو ویسا ہی پیاردے گا گویا آپ کا اس شخص سے خاندانی تعلق ہو۔ ایک وقت تھا جب میانوالی کا شمار پاکستان کے کم ترقی یافتہ اورکم مشہورشہروں میں ہوتا تھا مگرپھرمیانوالی کی مٹی نے اس ملک کو ایسا انسان دیا جس نے دنیا کے ہر حصے میں نہ صرف پاکستان کا نام بلند کیا بلکہ وہ پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان بن گیا آج بھی آپ دنیا میں جہاں چلے جائیں لوگ پاکستانی پرائم منسٹر کا نام نہیں جانتے ہوں گے مگر عمران خان کا نام ضرور جانتے ہوں گے اور یہی وہ واحد انسان ہے جو پوری دنیا میں اپنے ملک کی پہچان ہے۔

آج میانوالی بدل چکا تھا ہرطرف انسانوں کا سمندر تھا ہرکوئی عمران خان کی ایک جھلک دیکھنےکو بے تاب تھا لوگ دیوانہ وار اسٹیج کی طرف بھاگ رہے تھے لوگ جوکم پڑھے لکھے تھے آج انکا سیاسی شعوربھی پختہ ہوچکا تھااوراس کا سارا کریڈٹ عمران خان اور اس کے دھرنے کو جاتا ہے جس نے کم پڑھے لکھے اورغیر سیاسی لوگوں کو بھی سیاسی طور پے بالغ بنا دیا-

میانوالی کی خواتین پردے کی بہت پابند ہیں وہ گھروں سے باہر نہی نکلتیں مگراس جلسے میں میانوالی کی خواتین نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی یہ بھی ایک حقیقت ہے عمران خان کی سیاست نے خواتین اور بچوں کو بھی سیاسی بنا دیا ہےجن خواتین کا وقت پہلے ڈرامے دیکھ کرگزرتا تھا اب عمران خان کو سنتے گزرتا ہے۔

میانوالی کے لوگوں میں تبدیلی دیکھنے کے بعد مجھے یقین ہوگیا ہے کہ پاکستان بدل رہاہے پاکستانیوں نے اپنے حق کے لئے لڑنا سیکھ لیا ہے اپنےعلاقے کے لوگوں کے اس شعور نے میرے اس گمان کو حقیقت کا رنگ دکھایا ہے کہ منزل اب قریب ہے۔

میانوالی سے عمران خان کا پیار “نمل کالج” اور “شوکت خانم لیب” کی صورت آج بھی قائم و دائم ہے- میانوالی نے بھی عمران کے اس پیار کاجواب محبّت سے دیا- آج میانوالی کا گھر گھر صرف عمران خان کے ساتھ ہے- ہر طرف عمران خان سے محبّت کرنے والے موجود ہیں-

میانوالی کی عمران خان سے اس والہانہ محبّت کو دیکھ کر میں کہتا ہوں یہ “میانوالی” نہیں “عمران آباد” ہے-

Print Friendly, PDF & Email
شاید آپ یہ بھی پسند کریں