The news is by your side.

اے آروائی کے ناظرین آپ کا شکریہ

قارئین کراچی گذشتہ دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل اور اے آر وائی زندگی کے خوبصورت ڈراموں نے ناظرین کے دلوں میں ہلچل مچادی اور بے شمار ای میل جو ہمیں ویب او بے شمار و خطوط جو ہمیں پاکستان کے مختلف شہروں سے موصول ہوئے ان میں دوستوں نے دل بھر کر تعریف کی اور یوں ہمارے حوصلے بلند ہوئے۔

پھر سونے پر سہاگہ کہ پاکستان کی تاریخ کا سپرہٹ پروگرام کھراسچ کو بحال کر دیا گیا اور اس کے انیکر مبشر لقمان لوگوں کی محبت کی خاطر دوبارہ اپنا پروگرام شروع کر چکے ہیں، جب آپ یہ تحریر پڑھ رہے ہونگے مبشر لقمان کئی پروگرام ناظرین کے ذہنوں میں اور دلوں میں ڈھال چکے ہونگے۔

ہمیں ناظرین کی جانب سے یہ اعزازحاصل ہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک جس میں ڈیجیٹل زندگی، میوزک، کیوٹی وی ، نیک اور ایچ بی او کو ناظرین بڑی محبت اور توجہ سے دیکھتے ہیں اور ہمارے پروگراموں کو اے آر وائی کی ویب سے جس طرح خوبصورتی سے دکھایا جارہا ہے، وہ بھی فن کمال ہے۔

آئیے قارئین اب چلتے ہیں اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے پروگراموں کی طرف اے آر وائی کی سیریل نزدیکیاں یہ کہانی محبت اور ایثار سے جڑی ہوئی ہے۔جس میں دو بھائیوں کا عجیب طرح سے لاکھڑا کیا گیا ہے جو ان کیلئے نزدیکیاں دوریوں کا سبب بن گئیں ہیں، صائمہ ایک حسین لڑکی ہے، معصوم سا چہرہ کسی کو بھی متاثر کر سکتا ہے مگر پاﺅں میں معمولی نقص صائمہ کی شادی میں رکاوٹ بن گیا ہے، حالانکہ وہ حسین و جمیل لڑکی ہے ۔

سیریل کو تحریر کیا ہے مائین تشکیل جبکہ ہدایت کار افی ہیں، سیریل کے فنکاروں میں نائلہ جعفری، ماریہ واسطی، عصمت طاہرہ اور نذیر قابل ذکر ہیں، سیریل نزدیکیاں ،“ہر جمعرات کی رات 9نو بجے دکھائی جا رہی ہے۔

سیریل دل نہیں مانتا،کہانی کے مطابق“ احسن اقبال ایک اچھے بزنس مین میں اور وہ اپنے باپ کی جائیداد کی وجہ سے بزنس کرنے میں کامیاب ہوئے، والدہ کے انتقال کے بعد انہوں نے اپنی چھوٹی بہنوں کا خیال رکھا، احسن اقبال کی بیوی شاہانہ ایک سمجھ دار قانون ہیں، احسن اقبال چاہتے ہیں کہ ان کی بہنوں کی شادیاں ہو جائیں ۔

 احسن اقبال کی بیوی شاہانہ کا کہنا ہے کہ احسن کی بہنیں بہت چالاک ہیں، سیریل دل نہیں مانتا“ کو لکھا ہے سمیر غزل نے جبکہ ہدایت افتخار رافی کی ہیں۔ اس کے فنکاروں میں جاوید شیخ روبینہ اشرف، سلمان ، حماد عرفانی،سارا خان، آمنہ الیاس، گل رعنا، سیما پاشا، آغا شیراز، اور شافی حسن شامل ہیں، یہ سیریل ہر ہفتے کی رات اے آر وائی ڈیجیٹل سے 9بجے دکھائی جا رہی ہے۔

سیریل گویا میں سینئر اداکار عثمان پیر زادہ، کافی عرصے کے بعد آئے اور چھا گئے، اسے تحریر کیا ہے، محمد احمد اور یاسر نے جبکہ ہدایت فروق فیض کی ہیں، اس سیریل کے فنکاروں میں ثنا جاوید ، طاہرہ محمود، حرا ترین ، فرقان قریشی ، ظفر محمود، اور فرخ شاہ شامل ہیں، یہ سیریل ہر ہفتے کی رات 8بجے ڈیجیٹل سے دکھائی جا رہی ہے۔

، سیریل نہ کُترو پنکھ میرے “ اکیس سالہ نامیہ اپنے والدین پر وفیسر عماد کے ساتھ دو بہنوں شادمین اور حرا کے ساتھ رہتی ہے ، یہ ایک خوشحال فیملی ہے ، نامیہ ریحان کو جانتی ہے سام شادمین کو پسند کرتا ہے، نامیا ریحان سے شادی کرلیتی ہے مگر اس شادی کا انجام کیا ہوا یہ تو سیریل ، نہ کترو نپکھ میرے“ دیکھ کر ہی احساس ہوگا۔

یہ اے آر وائی زندگی سے ہفتہ اور اتوار کی رات 8بجے دکھایا جا رہا ہے۔ اس سوپ کو تحریر کیا ہے ، ارم وسیع اور صائمہ وسیع نے جبکہ ہدایت نین خیار کی ہیں، فنکاروں میں صبا قمر حسین رضوی ، دانشی ستمیور، نبیل اکھ، رابعہ نورین پرویز رضا اور دیگر شامل ہیں ۔

سوپ نہ کترو نپکھ میرے “ ناظرین کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے،سیریل میرے خواب لوٹا دو“ کو تحریر کیا ہے ثمینہ اعجاز نے، ہدایت ہشام سید کی ہیں ہر لڑکی کی آنکھوں میں زندگی کے حسین خواب ہوتے ہیں، مگر کچھ پتہ نہیں ہوتا کہ نصیب کہاں تک ساتھ دے گا، سیریل میرے خواب لوٹا دو“ کے فنکاروں میں اعجاز اسلم، صبا فیصل سمیہ اظہر اور دیگر فنکار شامل ہیں، یہ سیریل ہر ہفتے کی رات8بجے زندگی سے دکھائی جائے گی۔

ادھر خوبصورت سیریل نے تو کمال کردیا، جسے عوام توجہ سے دیکھ رہے ہیں، سوپ اور پیار ہو گیا، جس کے فنکاروں میں کانچی سنگھا ، اور مس گھاٹ رامہ شامل ہیں، سوپ پیرسے جمعرات تک اے آر وائی زندگی سے دکھائی جائے گی جبکہ سیریل پیا ر تو نے کیا “ کے فنکاروں میں میانگ چنگ سوربای جو ستیی شامل ہیں یہ سیریل ہر اتوار کی رات7بجے اے آر وائی ذندگی سے دکھائی جا رہی ہے۔

>adana escort
>afyon escort
adana escort
adıyaman escort

Print Friendly, PDF & Email
شاید آپ یہ بھی پسند کریں