افسوس ہمارے معاشرے میں خواتین کو وہ عزت وہ مقام نہیں دیا جاتا جواللہ نے مقرر کیا ہے- خواتین کو ہر میدان میں زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے- پاکستانی سیاست جو مفاد پرست لوگوں کے گٹھ جوڑ کا نام تھا اب اس میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے-
پاکستان کی سیاسی تاریخ میں بہت کم خواتین کو آگے آنے کا موقع ملا- اگر تاریخ کے اوراک میں جھانکا جائے تو پاکستانی سیاست میں صرف 2 خواتین نے زیادہ عزت پائی جن میں محترمہ فاطمہ جناح اور محترمہ بینظر بھٹو شامل ہیں-
کوئی بھی قوم اس وقت عظیم بنتی ہے جب اسے محب وطن لیڈر میسرآ جاتے ہیں- مگر افسوس قائد محمد علی جناح کے بعد ایک لیڈر بھی نہیں تھا جو ملک کو قائد کے متعین کیے گیے راستے پر لے کے چلتا- 67 سال کے کٹھن سفر کے بعد آج پاکستان میں نوجوان لیڈرز کی کمی نہیں ہے جن میں سب سے زیادہ قابل ذکر نام میری بہن محترمہ ناز بلوچ کا ہے-
عمران خان کی سیاست نے جہاں لوگوں کے دلوں میں وطن سے محبت کو بڑھایا وہیں اس ملک کو بہت سے محب وطن لیڈرز بھی دیے ہیں- جن میں سب سے قابل’ جراتمند ‘بہادر اور محب وطن ناز بلوچ ہیں- سیاست سے آپکا تعلق بچپن سے ہی تھا کیوں کے آپ کے والد محترم سیاست میں تھے- مگر آپ کے دل میں تبدیلی کی خواہش تھی- لہٰذا آپ نے فیملی پولیٹکس کو خیرآباد کہا اور پاکستان تحریک انصاف جوائن کرلی- آپکا تعلق پاکستان کے شہر کراچی سے ہے جہاں سیاسی مخالفت دشمنی کی شکل اختیار کرچکی تھی-قتل و غارت کا بازار گرم تھا- کراچی کے شہری پرانی سیاسی جماعتوں سے تنگ آ چکے تھے- ان سب حالات میں آپ نے ہمت نہی ہاری 2013 کے انتخابات میں جہاں دھاندلی کی انتہا کر دی گئی وہیں آپ نے ان تمام مشکلات کے باوجود بہت بڑ ی تعداد میں ووٹ حاصل کیے-
مگر اس وقت کے حالات اور آج کے حالات میں بہت فرق ہے- آج نہ صرف آپ پاکستان تحریک انصاف کی اہم رہنما ہیں بلکے پاکستان کی خواتین سیاست دانوں میں سب سے زیادہ سمجھدار’ محب وطن اور قابل ہیں- آپ کی شخصیت میں الله رب العزت نے ہر وہ خصوصیت رکھی جو کسی بھی انسان کو لیڈر بناتی ہے- آپ نے ہمیشہ سر پر دوپٹہ رکھا اور اخلاق کے دائرے میں رہ کر بہت سے کرپٹ سیاست دانوں کو دلائل سے قائل کیا کیوں کے آپ روایتی سیاستدان نہیں ہیں- آپ کی سیاست اپنی ذات کے لئے نہیں صرف پاکستان کے لئے ہے- آپکا خواب قائد کا پاکستان ہے- ایسا پاکستان جہاں غریب کی عزت ہو اور قانون کی بالادستی ہو-
دھرنے کے 126 دن آپ اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑی رہیں تا کے اس قوم کو شفاف انتخابات کا تحفہ دے سکیں- آپکو ان تمام مشکلات نے بہت بڑا لیڈر بنا دیا ہے- میں پاکستان کی اس بیٹی اور اپنی عظیم بہن ناز بلوچ کی جرات و بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں-