The news is by your side.

عمران آپ پھر جیت گئے

انسان بچپن سے لے کر آخری سانس تک زندگی کو بہتر طریقے سے گزرنے کے منصوبے بناتا ہے مگر ہوتا وہی ہے جو اللہ رب العزت کو منظور ہوتا ہے-  میرا ایمان ہے جب انسان اپنے آپ سے نکل کر الله کی مخلوق کے لئے جینا شروع کرتا ہے تو الله اسے اپنی مخلوق میں وہ عزت و مرتبہ نصیب فرماتا ہے جسکا تصور انسان کبھی کر ہی نہیں سکتا-

اللہ کا ایک قانون ہے  کسی  کو مال دے  کر آزماتا ہے تو کسی  کو مال کی کمی سے- بیشک ساری انسانی  زندگی ہی آزمائش سے بھری پڑی ہے مگر مال کا ذکر اسی لئے کر رہا ہوں کیوں کے یہ مال آج ہمیں اپنی عزتوں سے زیادہ عزیز  ہے- انسان  کی  دوسری بڑی کمزوری اختیار کا ملنا ہے- ان دو چیزوں کے ملنے سے انسان کا اصلی روپ دنیا کے سامنے آتا ہے-

بیشک اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے- اگر انسان کی نیت صاف ہے اور سوچ بڑھی ہے تو اللہ کا اس پر فضل عظیم ہے- جب انسان اپنے لئے بڑا ٹارگٹ سیٹ کرتا ہے اور اللہ پر بھروسہ کرتا ہے تو اللہ اس کی منزل کو آسان فرما دیتا ہے-

پاکستان کی بات کی جائے تو بہت کم لوگوں نے اختیار اور عزت ملنے کے بعد لوگوں کی فلاح کے لئے کام کیا سیاست میں آنے والوں نے اس ملک کو بہت نقصان پہنچایا مگر ایک شخصیت پاکستان کی تاریخ میں ایسی بھی آئی جس کو اللہ رب العزت نے زندگی کے ہر میدان میں عزت سے نوازا- اس کے عزم’ حوصلہ اور ہمت نے الله کی مدد سے وہ کام کیے جو دنیا کی نظر میں ناممکن نہی تو ممکن بھی نہی تھے- ایک کمزور ٹیم کے ساتھ ورلڈکپ جیتنا اور تیسری دنیا میں کینسر ہسپتال بنانا جس کی تعمیر ہی ناممکن تھی مگر یہ ہسپتال نہ صرف تعمیر ہوا بلکے %70 مریضوں کا مفت علاج کر رہا ہے- یہ سلسلہ یہاں روکا نہی میانوالی جیسے پسماندہ علاقے میں نمل یونیورسٹی اور نالج سٹی کا منصوبہ بھی ناممکنات میں سے تھا مگر عمران خان کی لگن اور الله پر بھروسے نے اسے صحت کے بعد تعلیم کے شعبے میں بھی عزت دی-

ان تمام کامیابیوں کے بعد عمران خان نے پاکستانی سیاست کو بدلنے کی ٹھان لی اور الیکشن دھاندلی کے خلاف 126 دن اسلام آباد کے ڈی چوک میں دھرنا دیا- پشاور کے دردناک سانحے نے تاریخ کو ایک نیا رخ دیا عمران خان نے اپنے کامیاب دھرنے کو منزل سے چند قدم کے فاصلے پر ختم کر دیا- عمران کے اس فیصلے پر مخالفین کو بھی اسکی تعریف کرنا پڑی- 126 دن کی محنت کو اس طرح ختم کرنا آسان فیصلہ نہ تھا مگر یہ عمران خان کی پاکستان سے محبت تھی کے اس نے یہ قربانی دی-

آج پاکستانی قوم  با شعور ہو چکی ہے عمران خان ملک کے مقبول ترین لیڈر بن چکے ہیں- اسی دوران عمران خان نے شادی کا فیصلہ کر لیا- یہاں بھی الله نے عمران کو عزت دی اس نے شادی کو اتنی سادگی سے کیا کے پاکستانی تاریخ میں اس کی مثال نہی ملتی- ولیمہ کا  اہتمام یتیم و مساقین کے لئے تھا اور عمران خان نے اہلیہ کے ساتھ ولیمہ کا کھانا مدرسے میں کھایا جو ہماری نوجوان نسل کے لئے ایک مثال بن گیا-

عمران خان کے ان تمام کارناموں سے پاکستانی قوم میں ان کی عزت بڑھی- بیشک اللہ جب عزت دینا چاہے تو کوئی لے نہی سکتا- عمران آپ کرکٹ’ صحت’ تعلیم’ سیاست’ دھرنے کے بعد شادی کے میدان میں بھی جیت گئے- آپ نے یہاں بھی پاکستانی قوم کے لئے ایک اچھی مثال چھوڑی ہے-

Print Friendly, PDF & Email
شاید آپ یہ بھی پسند کریں