The news is by your side.

اے آر وائی کے ناظرین آپ کا شکریہ

قارئین اے آروائی آپ کا شکریہ کہ آپ ہمارے حوصلے کو نئی روشنی عطا کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہم آپ کی ہمت کی دی ہوئی روشنی کے تحت ایک پھر نئے حوصلے کے ساتھ آپ کی خوشیوں کی تلاش میں نکل جاتے ہیں ، مانا کہ راستے میں کوئی رکاوٹیں بھی آتی ہیں مگر ناظرین اے آر وائی آپ کے دیئے ہوئے حوصلے اتنے مضبوط ہوتے ہیں کہ ناہموار راستے بھی ہمارے عزم کو کم نہیں کرتے، جبھی تو ہم آپ کیلئے سوپ ، سیر یل ، ڈرامے ،اسٹیج شو، ڈیجیٹل سے نیوز سے عالمی معیار کی خبریں اور اندرون ملک کی خبریں میوزک کے خوبصورت پروگرام نوجوانوں کے لئے بچوں کیلئے نک اور ہر عمر کے لوگوں کیلئے ایچ بی او سے خوبصورت فلمیں دکھاتے ہیں ۔

کیو ٹی وی کو بھی ہم نظر اندز نہیں کرسکتے کہ اس کی وجہ سے ہمارے دلوں میں رب کا نور روشن رہتا ہے، اچھا کام کرنا خاص دشوار ہوتا ہے، مگر ہمت افزائی کام کرنے والے کو جینے کا حوصلہ دیتی ہے، مسافروں کے راستے تو جب ہی ختم ہوتے ہیں جب انہیں منز ل مل جائے اور ہمارے کام کی منزلوں کا تعین ہمارے ناظرین کرتے ہیں جبھی تو ہم اتنی محنت کرتے ہیں کہ ہمارے ناظرین کو اے آر وائی کے پروگراموں سے کوئی شکایت نہ ہو اور ہم اس شکایت کے خوف سے دن رات خوبصورت پروگرام تخلیق کرتے رہتے ہیں، آپ کا شکریہ:۔

ناظرین اب چلتے ہیں اے آر وائی کے پروگراموں کی طرف سوپ ’’میکہ اور سسرال ‘‘ کو ناظرین بہت پسند کررہے ہیں، اسی کی وجہ شاید سنئیر اداکار اور ماضی کے سپر ہٹ ہیرو جاوید شیخ کی بے ساختہ اداکاری بھی ہے، گذشتہ دنوں انہوں نے ایک ملاقات میں بتایا تھا کہ ماضی میں سیکٹروں فلمیں اور سوپ کئے مگر مجھے سوپ میکہ اور سسرال میں کام کرنے پر جو خوشی ہوئی وہ ناقابل یقین ہے، اس ڈرامے میں نوجوان نسل نے جس طرح خوبصورت اداکاری کی ہے، وہ اپنی مثال آپ ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ میں نے ماضی میں کئی فلموں میں سپر ہٹ مزاحیہ اداکاری کی آج ’’میکہ اور سسرال‘‘ میں کام کرکے بہت کچھ یاد آرہا ہے، ایسے سوپ ضرور بننے چاہیئں۔

سوپ میکہ اور سسرال ناظرین کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے، کیونکہ مرکزی کردار میں جاوید شیخ نے کمال کی اداکاری کی ہے اس سوپ کے دیگر فنکاروں میں نتاشا علی، طفور خان، نوشین شاہ اور صباحت بخاری قابل ذکر ہیں، اس سوپ کو تحریر کیا ہے سمرہ بخاری نے جبکہ ہدایت محسن طلعت کی ہیں یہ سوپ جمعہ اور ہفتہ کی رات اے آر وائی زندگی سے دکھایا جارہا ہے۔

جبکہ اے آر وائی زندگی سے دکھائے جانے والے دوسرے سوپ بہو بیگم کو خواتین کی ایک بڑی تعداد بڑی باقاعدگی سے دیکھ رہی ہے، خاص طور پر سا سوماں ٹائپ کی خواتین۔ ادھر ماضی کی سپرہٹ ہیروین عتیقہ اوڈھو اس سوپ میں بڑے منفرد انداز میں نظر آرہی ہیں ، اس سوپ کے فنکاروں میں دیا مغل اور پری ہاشمی قابل ذکر ہیں، یہ سوپ ہر جمعہ اور ہفتہ کی رات 7.30بجے دکھا یا جارہا ہے۔

سیریل ’’ پرورش‘‘ میں سنئیر اداکار فردوس جمال نے کمال کی اداکاری کی ہے، ان کا کہنا ہے انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے، چاہے فضل کا بیج ہو یا اولاد کی تربیت ایک نہ ایک دن انسان کو اپنی محنت کا پھل ضرور ملتا ہے اور جو شخص بنا محنت کے پھل حاصل کرنا چاہتا ہو اس کے حصے میں صرف کانٹے ہی آتے ہیں اس لاجواب سیریل کی ہدایت دی ہیں محسن مرزا نے جبکہ اسے لکھا ہے حمونہ خورشید نے ،اس کے فنکاروں میں اسفر رحمان، سدرہ بتول ، انعم فیاض ، محمد اختر ، صبا فیصل ، سندس طارق، بابر خان نوید رضا اور سیمی پاشا قابل ذکر ہیں سیریل ’’پرورش‘‘ ہر منگل کی رات 9بجے اے آر وائی ڈیجیٹل سے دکھائی جارہی ہے۔

ٹی وی کے سنیئر آرٹسٹ عثمان پیر زادہ آج کل اے آر وائی ڈیجیٹل کی کامیاب سیریل ’’گویا‘‘ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، اور کیا خوب کررہے ہیں کیونکہ عثمان پیر زادہ کافی عرصے کے بعد کسی سیریل میں نظر آئے ہیں، اس سیریل کو تحریر کیا ہے محمد احمد نے اور ہدایت فروق فیض نے دی ہیں، سیریل کے فنکاروں میں ثناجاوید ، طاہر محمود ، حرا ترین، فرقان قریشی، ظفر محمود اور فرح شاہ شامل ہیں، یہ سیریل ہر ہفتے کی رات8بجے دکھائی جارہی ہے۔

سوپ ’’بابل کی دعائیں لیتی جا‘‘ صدیقی صاحب کی پانچ بیٹیوں کی کہانی ہے جو اپنی بہن کے ساتھ رہتے ہیں ان کی بیوی کا انتقال ہو چکا ہے، ان بہنوں میں ایک بہن نگہت ایک تیز مزاج عورت ہے، اور وہ چاہتی ہے کہ بچیوں کے والد ان بچیوں پر سختی کریں یہ بچیاں پل کر کس طرح جوان ہوئیں، یہ سوپ ’’بابل کی دعائیں لیتی جا‘‘ دیکھنے کے بعد ہی پتہ چلے گا یہ سوپ اے آر وائی ڈیجیٹل سے ہر پیر اور جمعرات کو 7.30بجے دکھایا جارہا ہے، اس کے فنکاروں میں قاضی واجد ، بنیش چوہان ، شہزاد رضا، قیصر نقوی اور دیگر شامل ہیں اسے تحریر کیا ہے ابن آس نے جبکہ ہدایت میائین منیاء کی ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل سے آن ایر ہونے والی سیریل ’’ چپ رہو‘‘ نے تو کمال کر دکھایا نمبر 1ریٹنگ لینے والی سیریل خواتین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے،یہ ایک ایسی مڈل کلاس کی لڑکی کی کہانی ہے جو بہت سمجھ دار اور پر اعتماد ہے اس سریل کو تحریر کیا ہے، سمیرا افضل نے جبکہ ہدایت یا سر نواز کی ہیں ، فن کاروں میں یاسر نواز، سجل علی ، فروز ،جبران اور ارجمند رحیم قابل ذکر ہیں سیریل ’’چپ رہو ‘‘ ہر منگل کی رات 8بجے دکھائی جارہی ہے۔

سیریل ’’ میں بشریٰ‘‘ اس کہانی کا نام ہے جہاں بیٹوں کی پیدائش سے لائن لگ جائے اس سیریل میں مرکزی کردار بشریٰ کا ہے، اسے تحریر کیا ہے، صنم مہندی نے جبکہ ہدایت کار احمد بھٹی ہیں مرکزی کرداروں میں صبا حمید، شہریار زیدی، اور فیصل قریشی ہیں، سیریل ’’ میں بشریٰ ‘‘ہر جمعرات کی رات8بجے ڈیجیٹل سے دکھائی جارہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
شاید آپ یہ بھی پسند کریں