کچھ دن پہلے ہندوستانی فوج نے ایک نوجوان کشمیری لڑکے کو ٹارگٹ بنا کر شہید کر دیا ۔ اس لڑکے کا نام برہان وانی تھا۔ برہان وانی کی زندگی کا مقصد اپنی عوام کی خواہش کے مطابق کشمیر کی آزادی کے لیے کام کرنا تھا۔ برہان وانی نے زندگی بھرکشمیری عوام پربھارتی مظالم کے خلاف آوازاٹھانے کا ارادہ کیا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے اپنی آخری سانس تک جدوجہد کرنے کا عزم کیا اور بھارتی مظالم کے خلاف اٹھ کڑے ہوئے۔ آزادی کا مطالبہ کرنا ہر عقل و شعور رکھنے والے انسان کا پورا حق ہے کہ وہ آزادی سے زندگی گزارسکے، برہان وانی 8جولائی کی رات بھارتی آپریشن کی زدمیں آکرشہید ہوگے۔
برہان وانی نے بھارتی مظالم سے تنگ آکراپنی عوام کو آزادی دلانے اوربھارتی مظالم سے بچانے کی خاطر ہتھیار اٹھایا تھا۔ بھارت نے انھیں شہید کرکے جشن تو منا لیا مگران کی شہادت سے کشمیر جاگ اٹھا اورآزادی کی خواہش اور کوشش کشمیری عوام نے تیز کردی۔ برہان وانی کشمیری عوام کا ہیرو ہے‘ یہ بات کوئی اورنہیں بلکہ بھارتی خود کہہ رہے ہیں۔
برھان وانی کی نمازِ جنازہ پچاس مختلف مقامات پرپڑھی گئی۔ لاکھوں کی تعداد میں کشمیریعوام نے شرکت کرکے یہ ثابت کردیا کہ کشمیری آزادی چاہتے ہیں اوربرہان وانی حق پر تھے، کشمیری ان کے نظریات سے متفق ہیں۔
ان سب حالات نے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا کہ کشمیر آج بھی بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتا اورکشمیری عوام پاکستان کے جھنڈے لیے لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پرتھی اقوامِ عالم خاموش تماشائی بنی ہوئی بھارت کے کشمیری عوام پر ہوتے ریکارڈ سے باہر مظالم دکھ رہی ہے ابھی تو آغاز ہے انشاءاللہ جلدی کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔
دنیا اوراقوامِ عالم احساس کرنا چاہیے اوراس حقیقت کو سمجھنا چاہیے کہ دہشت گردی کے پیچھے سب سے بڑی جمہوریت کا دعویٰ کرنے والا بھارت ہی ہے جو کہ دہشت گرد تنظیموں جیسے داعش ، ٹی ٹی پی ، بی ایل اے ، کو خطے میں امن کو برباد اور نیست و نابود کرنے کے لیے استعمال کررہا ہے۔
برہان وانی کی شہادت کے بعد اب تک چالیس کشمیریوں کو شہید اورچارسو سے زیادہ کو زخمی کرچکے ہیں اور کشمیر کے حریت رہنماوں کو نظر بند کررہے ہیں ۔۔ افغانستان کو غیر مستحکم بنانے میں بھی بھارت کا ہاتھ ہے ۔ کلبھوشن یادو اور این ڈی ایس کے دہشت گرد پاکستان کے سکیورٹی اداروں کے ہاتھوں پکڑے جاتے ہیں یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اس دہشت گردی کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔
بھارت نا صرف کشمیر بلکہ اپنے ملک میں سکھوں اور دوسری قوموں پر ظلم و ستم کی داستانیں رقم کر رہا ہے اقوام ِ عالم کو چاہیے کہ کشمیریوں ، سکھوں اور دیگر قوموں کو دہشت گرد بھارت کے چنگل سے نکلنے میں ان کا ساتھ دیں ، خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ بھارت کے ساتھ ساتھ اقوام ِ عالم بھی کشمیریوں کے پر ظلم میں برابر شریک ہو رہے ہیں ایک خاموش تماشائی کا کردار ادا کرکے۔ اقوامِ عالم بھارت کو اپنی طاقت کا انداز کروائیں ورنہ وہ دن دور نہیں جب امریکہ اور دیگر اقوام ِ عالم بھی بھارت کی دہشت گردی کا شکار ہوں گی۔ لہذا انھیں ہوش کے ناخن لینے چاہیں اور کشمیریوں کے مطالبات میں ان کا ساتھ دینا چاہیے تاکہ خطے میں امن ہو سکے۔