The news is by your side.

’ہمارا کیا قصور ہے؟‘

قومی ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا جس میں حارث سہیل، نوجوان اسپنر اسامہ میر کو شامل کیا گیا ہے۔

ون ڈے سیریز کے لیے بابر اعظم خان کپتان ہیں دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، حارث رؤف، حارث سہیل، امام الحق، کامران غلام، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہنواز ڈاہانی، شان مسعود، اسامہ میر اور طیب طاہر شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

ون ڈے سیریز کا پہلا میچ  آج 9 جنوری کو کراچی میں کھیلا جارہا ہے جبکہ دوسرا میچ 11 جنوری اور آخری ون ڈے میچ 13 جنوری کو شیڈول ہے۔

شاہد آفریدی کی جانب سے ٹیم کی سلیکشن پر بات کی جائے تو انہوں نے ٹیسٹ سیریز میں سرفراز احمد کو شامل کرکے ایک بہترین فیصلہ کیا جس کی مثال سرفراز کی شاندار بیٹنگ ہے انہوں نے دونوں ٹیسٹ میچز کی چار اننگز میں ایک سنچری اور تین نصف سنچریاں اسکور کرکے اپنے انتخاب کو درست ثابت کرکے دکھایا اور ناقدین کو بھی اپنے بیٹ سے کرارا جواب دیا۔

دوسری جانب ون ڈے اسکواڈ پر نظر دوڑائی جائے تو اس میں سینئر کھلاڑیوں کی کمی واضح دکھائی دیتی ہے جبکہ ون ڈے ورلڈ کپ بھی رواں برس ہی شیڈول ہے، موجودہ ون ڈے ٹیم اس سے قبل سیریز میں 50 اوورز کی پورے بھی نہیں کھیل سکی اور آل آؤٹ ہوگئی۔

قومی ٹیم کے دیگر سینئر کھلاڑیوں غیرملکی لیگز میں تواتر کے ساتھ کارکردگی دکھا رہے ہیں پر ان کی ٹیم میں عدم شمولیت سوالیہ نشان ہے۔

عماد وسیم، محمد عامر، جارح مزاج بیٹر اعظم خان، کو بھی ون ڈے کرکٹ میں موقع دے کر ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کیا جاسکتا ہے، شرجیل خان سے متعلق تو آفریدی خود ہی کہہ چکے ہیں کہ ان کی ٹیم میں شمولیت سے متعلق پی سی بی کمیٹی کی جانب سے کلیئرنس نہیں ملی۔

شعیب ملک کو بھی ٹی ٢٠ اسکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے وہ آف اسپن بھی کرلیتے ہیں ساتھ ہی مڈل آرڈر میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ بھی کرسکتے ہیں۔

ادھر آسٹریلیا میں کرکٹرز کو ایک سال کی پابندی کا سامنا کرنے کے بعد ٹیم میں شامل کرلیا جاتا ہے، ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کی کارکردگی سب کے سامنے ہے لیکن ہمارے یہاں اس کے برعکس ہوتا ہے، چیف سلیکٹر کو کسی کا ٹوئٹ برا لگ جائے تو ٹیم میں شمولیت سوالیہ نشان بن جاتی ہے اور سابق چیئرمین کو نوجوان وکٹ کیپر مل جائے تو انہیں سرفراز کا کیریئر ختم ہوتا نظر آنے لگتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر بھی ایک بیان میں محمد عامر کو شاہین آفریدی سے بہتر بولر قرار دے چکے ہیں جبکہ شعیب ملک سمیت دیگر کھلاڑیوں نے سرفراز احمد کو ون ڈے اسکواڈ میں بھی شامل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

کیا ہی اچھا ہو کہ اگر ورلڈ کپ 2023 میں نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ سینئر پلیئرز کو بھی اسکواڈ میں شامل کرلیا جائے، امید ہے کہ موجودہ چیف سلیکٹر شاہد آفریدی میرٹ پر ہی ون ڈے اسکواڈ منتخب کریں گے اور ٹیم میگا ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mohammed Amir (@official.mamir)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں