ماضی میں قومی ٹیم کے خلاف سازش ہوئی اور قومی ٹیم نے میگا ایونٹ جیتے، کیا دوبارہ ایسا ہی ہوگا؟
انگلینڈ اور کیوی ٹیم کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے بعد قومی ٹیم کے لیے نیشنل ٹی 20 کپ کی تیاری ورلڈ کپ ٹی 20 کے لیے سنہری موقع ہے جس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے قومی ٹیم ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کسی بھی ٹیم کو شکست دے کر ورلڈ ٹی 20 کپ جیت کر غیرملکی ٹیموں کو واضح پیغام دے سکتی ہے۔
پی سی بی کی انتھک محنت اور کوششوں کے بعد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوئی لیکن کیوی ٹیم کی ایک حرکت نے اس پر پانی پھیر دیا اور بعدازاں پتا چلا کہ یہ بھارتی سازش تھی، جعلی ای میل کے ذریعے مارٹن گپٹل کی اہلیہ کو دھمکیاں دی گئیں، اب یوں لگنے لگا ہے جیسے پاکستان کرکٹ 2009 والی صورت حال پر واپس چلی گئی ہے۔
لیکن ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم 24 اکتوبر کو بھارت اور 26 اکتوبر کو دورہ منسوخ کرکے جانے والی کیوی ٹیم کو کرار جواب اپنی کارکردگی سے ہی دے سکتی ہے اور شائقین کرکٹ کے چہرے پر مسکراہٹیں لوٹا سکتی ہے۔
اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہماری ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اس میں اگر دو سینئر کھلاڑیوں کی شمولیت ہوجاتی تو ٹیم مضبوط ہوجاتی لیکن اب وقت ان باتوں کا نہیں ہے اب وقت انہی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا ہے تاکہ یہی کھلاڑی میدان میں اتر کر شیروں کی طرح لڑتے نظر آئیں۔
Azam Khan hits it BIG over mid-wicket 🔥🔥🔥#SINDHvSP Live: https://t.co/bDrYN7EtBg#NationalT20Cup | #KhelTouHoRahaHai pic.twitter.com/KwjYcBhhDQ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 24, 2021
قومی ٹیم کے اسکواڈ پر تنقید کی بجائے اب انہیں سپورٹ کرنا ہوگا، کھلاڑی کی حوصلہ افزائی ہوگی تو وہ میدان میں فائٹ کرتے دکھائی دیں گے اور نتیجہ بھی انشا اللہ اچھا آئے گا۔
.@babarazam258 vs @iShaheenAfridi
What a treat indeed! #KPvCP Live: https://t.co/r7GGZHcYlE#KhelTouHoRahaHai pic.twitter.com/fH9wtiD58M— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 23, 2021
ماضی پر نظر دوڑائی جائے تو قومی ٹیم ہر اس وقت ابھر کر سامنے آئی ہے جب قومی ٹیم پر برا وقت آیا ہو، سری لنکن ٹیم پر حملے کے کچھ عرصے بعد ہی قومی ٹیم نے 2009 ٹی ٹوینٹی کا ورلڈ کپ جیتا اور 2010 میں اسپاٹ فکسنگ کیس سامنے آنے کے بعد قومی ٹیم ٹیسٹ میں نمبر ون ٹیم بن کر سامنے آئی۔
گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان سے ورلڈ کپ اسکواڈ کی ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے بھی کھلاڑیوں کو مفید مشورے دیے اور جارحانہ کھیل کھیلنے کا مشورہ دیا، ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سر پر آن پہنچا ہے، امید یہی ہے کہ قومی ٹیم میگا ایونٹ میں لڑتی دکھائی دے گی اور کھلاڑی ملک کا نام روشن کریں گے۔