سال 2021 میں پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں خوب چمکی۔ ون ڈے میں کارکردگی تھوڑ ی کمزور رہی۔
پاکستان نے 2021 میں انتیس ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔ 20 جیتے، صرف چھ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ تین میچ بارش کی نظر ہوئے۔۔قومی ٹیم نے 9 ٹیسٹ میچز کھیلے۔ 7 میں کامیابی حاصل کی۔ایک ٹیسٹ نیوزی لینڈ اور ایک ویسٹ انڈیز سے ہارے۔
پاکستان کرکٹ تو خوب چمکی لیکن سال 2021 میں کرکٹ کے عالمی افق پرآسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سب سے نمایاں رہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں نیوزی لینڈ نے میدان مارا۔ پہلی مرتبہ ہونے والی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں بھارت کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
طویل فارمیٹ کے بعد کیوی ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں بھی چھائی رہی۔نیوزی لینڈ نے عمدہ کھیل پیش کرکےٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنائی لیکن آسٹریلیا نے کیویز کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی کاعالمی کپ جیت لیا۔
نیوزی لینڈ دو ہزار انیس ورلڈ کپ کے بعد دو ہزار اکیس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں بھی بدقسمت رہا۔ ۔ ورلڈکپ میں کامیابی کے بعد آسٹریلیا نے سال کے اختتام پر ٹیسٹ کی سب سے بڑی سیریز ایشیز میں انگلینڈ کو آوٹ کلاس کیا۔
ابتدائی تین ٹیسٹ میچز جیت کر سیریز اپنے نام کی۔ کامیابی کے بعد آسٹریلیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ میں ٹاپ پر آگیا ہے۔ سال کے اختتام پر بھارت کی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہے۔ پاکستان پانچویں نمبر پر براجمان ہے۔۔
View this post on Instagram
2021 میں انگلش کپتان جو روٹ نے سب سے زیادہ1708 رنز بنائے ۔روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں چھ سنچریاں اسکور کیں۔ روٹ نے زبردست بیٹنگ کی لیکن وہ دو ہزار چھ میں بنائے گئے محمد یوسف کا سال میں سب سے زیادہ 1788 رنز کا ریکارڈ نہیں توڑ سکے ۔
2021 میں چھ ٹیسٹ ڈبل سنچریاں بنی جس میں ایک پاکستان کے عابد علی کی بھی ہے ۔ جو انہوں نے زمبابوے خلاف ہرارے میں اسکور کی۔ اس سال پاکستان کیلئے سب سے زیادہ695 ٹیسٹ رنز بھی عابد علی نے ہی بنائے۔ ۔ پاکستان کی مجموعی کارکردگی زبردست رہی۔ آئندہ سال بھی شائقین قومی ٹیم سے ایسی ہی کارکردگی کی توقع رکھتے ہیں۔
اکتوبر 2022 میں آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ہےقومی ٹیم کی ا س فارمیٹ میں دو ہزار اکیس میں جیسی کارکردگی رہی اس کو دیکھتے ہوئے فینز ورلڈ کپ جیتنے کی امید لگائے بیٹھیں ہوںگے۔
منجمنٹ کو چاہیے کھلاڑیوں کو بھرپور حوصلہ دیں آسٹریلیا کی کنڈیشنز کی مدنظر رکھتے ہوئے تیاری کریں اور میگا ایونٹ میں فینز کی توقعات کو پورا کرنے کی کوشش کریں۔