علمی وادبی موضوعات،اسلامی تعلیمات، سماجی مسائل اور خواتین سے متعلق مفید اور معلومات افزا تحریروں کے علاوہ شائستہ زریں کے کئی تحقیقی مضامین، سروے رپورٹیں، فیچر اور ممتاز شخصیات سے انٹرویو اخبارات اور ڈائجسٹوں کی زینت بن چکے ہیں۔ ان کی تخلیقات بنتِ زیب کے قلمی نام سے بھی شایع ہوتی ہیں۔ شاعری اورافسانہ نگاری کے ساتھ شائستہ زریں بچوں کے لیے بھی کہانیاں لکھتی ہیں۔
بحیثیت فیچر نگاران کے کئی ریڈیائی فیچر، ڈرامائی فیچر اورڈاکیومینٹریز ریڈیو پاکستان کے ریکارڈ کاحصہ بھی ہیں۔ قرآنِ حکیم کی معلومات پر مبنی کتاب ” بحرِ بیکراں“ اور ”میلاد شریف“ پربھی ان کی ایک کتاب زیرِ ترتیب ہے۔
عہدِ حاضر کے انسان جس مشینی ایجادات سے سب سے زیادہ مطمئن اور مستفید ہوتے ہیں وہ ہے ٹیلیفون اور پھر اسی کا تسلسل موبائل فون ہے کہ یہ انسانی رابطے کے نہایت مؤثر ذرائع ہیں۔ بغیر سفر کی مشقت جھیلے آواز کے توسط ہی سے سہی ملاقات تو ہو جاتی ہے۔ آج…
سرورِ علم ہے کیفِ شراب سے بہتر
کوئی رفیق نہیں ہے کتاب سے بہتر (پیرزادہ عاشق کیرانوی)
بلاشبہ اچھی کتاب کسی چراغ اور پھول کی مانند ہوتی ہے جس کی روشنی اور مہک کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا۔ کتاب کی اہمیت اور کتب بینی کی افادیت اجاگر کرنے کے…
رمضان کے اختتام پر عید دراصل اللہ تعالیٰ کے انعامات میں سے ایک ہے اور اس کے تصور ہی سے روزہ دار کے دل میں خوشی کے دیپ جلنے لگتے ہیں۔
ہر عمر کی عید ہمیں خوشی اور مسرت کے احساس کے ساتھ اپنے حصار میں لے لیتی ہے۔ بچپن کی عیدیں واقعی یادگار…
امیر ؔ مینائی نے کہا تھا
آخرت میں اعمال نیک ہی کام آئیں گے
پیش ہے تجھ کو سفر، زادِ سفر پیدا کر
بیشک آخرت کا زادِ سفر اعمال ہیں۔ نیک اعمال اگر ہوں گے تو آخرت کی منزل بھی آسان ہو گی۔ اسلام میں فرض عبادات میں روزہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ یہ…