The news is by your side.

کنگ بابر کو کیا ہوا؟

پاکستان کے نمبر ون بلے باز بابر اعظم کی فارم ان سے روٹھ گئی ہے یا وہ کسی ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔

بابراعظم ٹی 20 اور ون ڈے کے نمبرون بلے باز رہے ہیں۔ سال 2021-22 کے سیزن میں بابر اعظم واحد پاکستانی بیٹسمین تھے جو ٹی 20 اور ون ڈے میں نمبر ون اور ٹیسٹ کرکٹ میں ٹاپ ٹین بلے بازوں میں شامل تھے۔ایسا دنیائے کرکٹ میں دوسری مرتبہ ہوا اس سے پہلے رکی پونٹنگ تینوں فارمیٹ میں ٹاپ ٹین میں شامل تھے۔

بابراعظم پاکستان کے سب سے کامیاب ٹی ٹوئنٹی بلے باز رہے۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کے لئے سب سے زیادہ3 سنچریاں بابر اعظم نے اسکور کیں۔ سال 2021ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ بابر اعظم کیلئے سب سے کامیاب رہا۔ محمد رضوان کے ساتھ بابر اعظم کی اوپننگ نے ورلڈ کرکٹ میں خوب ریکارڈ بنائے۔۔ 2021ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف بغیر کسی نقصان کے152 رنز کا ہدف حاصل کرنا بھی بابر اعظم اور رضوان کا عظیم کارنامہ ہے۔ بابر نے رضوان نے کے ساتھ مل کر اوپننگ کرتے ہوئے کئی ریکارڈز اپنے نام کیے۔ سب سے زیادہ6 سنچری پلس شراکت کاریکارڈ بھی بابر اعظم اور رضوان کی جوڑی کے پاس ہے۔ اپنے پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بابر اعظم نے سب سے زیادہ303 رنز بنائے۔ بابر اعظم اور رضوان کی اوپننگ جوڑی ہی ہے جس نے ایک کلینڈر آئیر میں 1 ہزار سے زائد ررنز بنائے۔اتنے ریکارڈز اور ہزاروں رن بنانے کے بعد بھی ماڈرن ڈے کرکٹرزان دونوں کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لئے آئیڈیل اوپنر نہیں سمجھتے۔ آخر کیوں؟

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ : بابر اعظم کے ڈراپ ہونے کے بعد یادگار فتح

ماہرین کہتے ہیں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اوسط اور اسکور اتنی اہمیت نہیں رکھتا جتنا اسٹرائیک ریٹ اہمیت رکھتا ہے۔ اپ سنچری بنادیں لیکن ٹیم میچ ہارجائے تو کوئی فائدہ نہیں لیکن دوسرا بیٹسمین 6 گیندوں پر20 رنز بناکر میچ جیتوا دے تو وہ کامیاب ہے۔ بابر اعظم کے ساتھ سب سے بڑا مسئلہ اسٹرائیک ریٹ کا ہے۔ انہوں نے127 میچزمیں 39.92 کی اوسط سے 4192 رنز بنائے ہیں۔ انکا اسٹرائیک ریٹ 129.06 ہے۔ دیگر اوپنرز کو دیکھا جائے تو ان کا اسٹرئیک ریٹ بابر سے کہیں زیادہ ہے۔ اسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ 160 کے اسٹرئیک ریٹ سے بیٹنگ کرتے ہیں۔ بھارتی اوپنر روہیت شرما کا اسٹرئیک ریٹ 141 ہے۔ انگلینڈ کے ہیری بروک 146کے اسٹرائیک ریٹ سے اسکور کرتے ہیں۔ لیکن جب سے بابراعظم نے کپتانی چھوڑی ہے ان کی فارم بھی ان سے روٹھ گئی ہے۔ گزشتہ 10اننگز میں بابر اعظم ایک نصف سنچری بھی اسکورنہیں کرسکے ہیں۔

2024-25کی سیزن میں بابراعظم نے 4 میچز میں 11 کی اوسط سے صرف41رنز بنائے ہیں اور اسٹرئیک ریٹ 127 کا۔ ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کہتے ہیں بابر اعظم بہت بڑا بیٹسمین ہے لیکن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ اس کے مزاج کے خلا ف ہے۔ بابراعظم اگر ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ پر فوکس کریں تو وہ مزیدریکارڈز اپنے نام کرسکتے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی میں پرفارم نہ کرنے کا دباؤ بابر کی ون ڈے اور ٹیسٹ کی کارکردگی کو بھی متاثر کر رہا ہے۔ لیکن کیا کریں ٹی ٹوئنٹی چھوڑ بھی نہیں سکتے اتنی ساری لیگز بھی تو کھیلنی ہیں پیسہ بنانا ہے۔

لیکن جب کھلاڑی اپنے ملک کی ٹیم کو کامیابی دلانے میں ناکام رہتا ہے تو وہ بہت جلد ٹیم سے باہر ہوجاتا اور لوگوں کے دلوں سے بھی۔ اب بابر کو سوچنا ہے انہیں کیا کرنا یا تو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ چھوڑ کر ون ڈے اور ٹیسٹ پر فوکس کریں یا پھر خود کو ماڈرن ڈے کرکٹ کیلئے تیار کریں کیوں کہ جیسی کرکٹ وہ کھیل رہے ہیں اس سے ٹیم پر بوجھ ہی بڑھ رہا ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پانچ گیندیں کھیل کر صفر پر آوٹ ہونے سے توایسا ہی محسوس ہورہا ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں