The news is by your side.

زمباوے کا دورہ ، چھوٹے صوبوں سے ناانصافی کیوں؟

پاکستان کے عوام نے دہشت گردی کی جنگ میں جتنی قربانیاں دی ان کو کبھی کوئی فراموش نہیں کرسکتا جہاں دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کو جانی نقصان اٹھانا پڑا وہی پاکستان کے دیگر شعبوں کو بھی بے پناہ نقصان برداشت کرنا پڑا یوں سمجھ لیجیے جناب کہ پاکستان کے ہرطبقہ فکر نے دہشت گردی کا بھرپور سامنا کیا. پاکستان میں وہ قوم بستی ہے جس نے دہشت گردی کی اس جنگ میں اپنے بچوں کو بھی قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا دہشت گردی کے خوف کی وجہ سے بیرون ممالک کے اقتصادی و معاشی معمولات کو بھی نقصان پہنچا جس سے ہر شعبہ بشمول متاثر ہوا جس میں پاکستان میں سب سے زیادہ شوق سے دیکھا اور کھیلے جانے والا کھیل کرکٹ بھی ہے ویسے تو پاکستان کا قومی کھیل ہاکی ہے مگر وہ ہمارے حکمرانوں کی عدم توجہی کی وجہ سے بدحالی کا شکار ہے اسی لیے عوام بھی اس پرنظرِ کرم نہیں کرتی.

دنیا کا مقبول کھیل کرکٹ جو کہ پاکستان میں اسی طرح شوق و ذوق سے دیکھا جاتا ہے جیسے دوسرے ممالک میں دیکھا جاتا ہے. پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے اس وقت بند ہوئے جب 3 مارچ 2009 کو دہشت گردوں نے سری لنکن ٹیم پرحملہ کیا جس کی وجہ سے سری لنکن ٹیم کو دورہ اسی وقت ختم کرکے جانا پڑا. سری لنکن ٹیم پر لاہور میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد بین الاقوامی ٹیموں نے پاکستان میں کھیلنے سے معذرت کرلی اور یوں پاکستان میں ہونے والی ہوم سریز کو کسی تیسرے وینیو پر منعقد کیا جانے لگا جس سے پاکستان کے میدانوں میں ویرانیاں کے بادل چھا گے جو چھٹنے کا نام ہی نہیں لے رہے تھے۔

دہشت گردوں کے خلاف افواج پاکستان کے فوجی آپریشن ضرب عضب میں بھرپور کامیابیوں نے دہشت گردوں کی کمرتوڑدی ہے اور اب دوبارہ سے بین الاقوامی ٹیموں نے پاکستان آنے میں رضا مندی کا اظہار کیا ہے اوررواں ماہ زمباوے کی ٹیم پاکستان کے دورہ کررہی ہے جس نے 13 مئی کو کراچی میں صفورہ چورنگی پر پیش آنے والے سانحہ کی وجہ سے پہلے ہچکچاہٹ کا اظہار کیا مگر بعد میں دورے کے لیے حامی بھرلی۔

اچھی بات ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے لیے دروازے کھل گیے ہیں مگر وہی پرایک تشویش کی بات یہ ہے کہ دورہ زمباوے کے دوران چھوٹے صوبوں کو نظرانداز کیوں کیا گیا ؟ پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس پر عوام کو اعتماد میں لینا چاہیے کہ آخرکس بنیاد پرزمباوے پاکستان کے درمیان ہونے والے تمام میچز لاہورمیں ہی کیوں؟۔

جناب کرکٹ کے شائقین تو پورے پاکستان میں بستے ہیں تو کرکٹ میچز صرف لاہور میں ہی کیوں ؟کیا یہ زمباوبے کی ٹیم لاہور کے دورے پرآرہی ہے ؟ جناب آگر یہ زمباوے کا دورہ پاکستان ہوتا تو تمام میچز مختلیف شہروں کے میدانوں میں رکھے جاتے مگر یہاں تو سب بے لگام گھوڑے کی مانند ہیں. سب سے بڑا سوالیہ نشان تو یہ ہے کہ کراچی کو منی پاکستان کہا جاتا ہے مگر اس کے باوجود زمباوبے کا دورہ پاکستان کے دوران ایک میچ بھی کراچی میں نہیں رکھا گیا. اگرزمباوبے صرف لاہورمیں تمام میچز کھیلے گی تو اس دورے کو پورے پاکستان سے نہیں جوڑا جاے اسے زمباوے کا دورہ لاہور کہا جاے۔ جب بھی ٹیلی ویژن پرمیں نے زمباوبے اور پاکستان کی کرکٹ سیریز کا اشتہاردیکھا تو مجھے احساس نہیں ہوا کہ پاکستان میں کرکٹ کے دروازے کھل گئے کیونکہ اس دورے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور کے علاوہ دیگر شہروں کو شریک ہی نہیں کیا ..

سندھ ، پختونخواہ، بلوچستان، گلگت بلتستان اورجنوبی پنجاب میں میں رہنے والے کرکٹ کے شائقین کونظرانداز کرکے آخر کیا پیغام دیا گیا ہے؟۔

جناب محترم وزیراعظم صاحب! کیا آپ ملک میں لسانی سوچ کو فروغ دینا چاہتے ہیں ؟ میں گزشتہ چند ماہ سے دیکھ رہا ہوں کہ بین الاقوامی سطح پر کوئی بھی شخصیت یا وفد آرہا ہے تو وہ صرف پنجاب ہی آرہا ہے ایسا محسوس ہونے لگا ہے وزیراعظم نوازشریف صرف لاہوراور پنجاب کے وزیراعظم ہیں۔ آپ کے اس طرز حکمرانی سے چھوٹے صوبوں اور منی پاکستان کراچی کے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے جو اپنی جگہ بالکل بجا ہے آپ بھی اپنے طرزحکمرانی پرغور کیجیے۔

میں نے اپنی رائے پیش کی، اب میں آپ سے پوچھنا اورجاننا چاہتا ہوں کہ جناب کالم نگار، تجزیہ نگارمیڈیا کے نمایندے، کھیلوں کے ماہرین، اساتزہ کرام، طلبہ و طالبات و دیگرباشعورعوام اس معاملے پراپنی کیا رائے رکھتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں