The news is by your side.

پاکستان میں بڑے پیمانے پردیوالی کا تہوار، بھارتی انتہا پسندی کا ردعمل

سندھ کی سرزمین پرصوفیاء کے بہت اثر کی وجہ سے انتہا پسندی کے خلاف سندھ نے ہراول دستے کا کام کیا ہے حالیہ دنوں میں بھارت میں مودی سرکار کی بڑھتی ہوئی انتہا پرستی کے خلاف شدید ردعمل دیکھنے میں آیااور ہندودھرم کے مذہبی تہوار دیوالی کو پہلی بارعوامی سطح پرمنانے سے پاکستانی عوام، حکومت، سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کا شدید ردعمل کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

کتنے عجیب اتفاق کی بات ہے کہ جس دن بھارت کے سابقہ فوجی جنرلزنئی دہلی میں مودی سرکار کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے تمغے جلارہے تھے، عین اس وقت پاکستان کے وزیراعظم میاں نوازشریف کراچی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں ہندو برادری کے ساتھ دیوالی کا کیک کاٹ رہے تھےاور فرما رہے تھے کہ انہیں بھی ہولی کے رنگوں سے رنگا جائے انہیں برا نہیں لگے گا۔


وزیراعظم نواز شریف نے پہلی بار دیوالی کی تقریب میں شرکت کی، جس کے ساتھ پاکستان نے پوری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ انتہا پسند مودی سرکار کے مقابلے میں پاکستان کے اندراقلیتوں کو مکمل آزادی ہے۔ سندھ میں کراچی سے کشمور تک دیوالی کا تہوارپہلی بارعوامی سطح پر منایا جا رہا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دیوالی منانے تھرپارکر پنچ گئے، جہاں ہندو خواتین نے انہیں راکھی بھی باندھی اورماتھے پر تلک بھی لگا لی۔ بلاول بھٹو زرداری نے مٹھی میں دیوالی کے موقعہ پرجلسے سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی انتہا پرستی کو مسترد کیا اور سندھ میں جب پیپلز پارٹی کا چیئرمین دیوالی منا رہا ہو تو بلدیاتی انتخابات کے رنگ میں رنگے ہوئے جیالے بھی دیوالی کے جشن میں شامل ہوگئے۔

نا صرف نواز شریف اور بلاول بھٹو بلکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی دیوالی منانے عمر کوٹ پنچ گئے۔عمرکوٹ اورتھرپارکر کے اضلاع میں سب سے زیادہ ہندو رہتے ہیں۔ عمران خان سمیت تحریک انصاف کی مرکزی قیادت دیوالی کے جشن میں شریک تھی۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارہندووں کے مذہبی تہوار دیوالی کا عوامی رنگ نظ آیا، جس کی وجہ سیاسی قیادت کی جانب سے دیوالی کی پذیرائی ہےاوراس کا سبب بھارت کا مسلمانوں اور پاکستان کی جانب انتہا پسندانہ رویہ ہے جس کے خلاف آج پوری دنیا کے انسان دوست ہندو یوم سیاہ منا رہے ہیں۔


بھارت کی تاریخ کو مودی سرکار کے بدولت یہ سیاہ دن دیکھنے پڑ رہے ہیں کہ بھارتی ریٹائرڈ فوجی افسران سے لے کر بھارتی سول سوسائٹی تک سب ہی مذہبی تہواردیوالی کو یوم سیاہ کے طور پرمنا رہے ہیں اورپاکستان میں جگہ جگہ دیوالی کا جشن ہے۔ سیاسی اوراخلاقی طور پر مودی سرکار کے لئے دیوالی ہزیمت کا موقعہ ثابت ہوئی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں